سرینگر//سرکار نے کشمیر صوبے میں میونسپل حدود کے اندر اور باہر آنے والے تمام سرکاری و تسلیم شدہ غیر سرکار سکولوں میں یکساں اوقات کار مقررکئے۔ اس سلسلے میں سیکریٹری تعلیم فاروق احمد شاہ کے دفترسے باضابطہ ایک حکم نامہ زیر نمبر 682-بتاریخ 15 مئی ۲۰۱۸ءجاری کیا گیا جس کے مطابق سبھی سکولوں میں اوقات کار صبح9بجے سے سہ پہر3 بجے تک مقرر کئے گئے ہیں۔ حکم نامے کا اطلاق فوری طور تمام سرکاری و تسلیم شدہ غیر سرکاری سکولوں پر ہوگا۔ حکم نامے میںسبھی گورنمنٹ اور پرائیویٹ سکولوں کے سربراہان سے کہا گیا ہے کہ وہ حکم نامے کی من و عن عمل آوری کو یقینی بنائیں۔واضح رہے اس حکم نامے کا اطلاق کشمیر ڈویژن کے تمام سکولوں اور جموں ڈویژن کے سرمائی زون کے تحت آنے والے سکولوں پر ہوگا۔