نئی دہلی//صوبہ دہلی کے ڈپارٹمنٹ آف ویلفیئر آف ایس سی ،ایس ٹی اوراوبی سی مائناریٹریز نے 2014-2015اور2015-2016برسوں میں اسکالر شپ کے لئے درخواست دینے والوں کو ایک موقع اور دیا ہے کہ وہ دستاویزات کی کمی یا غلطی کی وجہ سے رکی ہوئی اسکالرشپ کو مطلوبہ کاغذات محکمہ میں جمع کرائیں اور اپنی اسکالر شپ حاصل کرلیں۔جس کی آخری تاریخ 25 جون2018 (دوپہر دو بجے تک ہے)مقرر کی گئی ہے۔مطلوبہ کاغذات کی نشاندہی محکمہ نے اپنی ویب سائٹ (www.scstwelfare.delhigovt.nic.in) پر جاری کر دی ہے۔ جن لوگوں کی درخواستیں کسی دستاویز کی کمی کی وجہ سے منظور نہیں ہو پائی تھی ،وہ ایسی دستاویزوں کو اول وقت میں متعلقہ محکمہ میں جمع کرائیں اور اس کی رسید حاصل کرلیں۔محکمہ کے مطابق یہ موقع دوبارہ نہیں دیا جائے گا۔