نئی دہلی/ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے نئے چیف کوچ روی شاستری اسپورٹ کوچنگ عملہ کیس کے حل کے لیے ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کی طرف سے قائم چار رکنی کمیٹی سے منگل کو ملاقات کریں گے ۔بی سی سی آئی نے حال ہی میں ٹیم انڈیا کے سابق ڈائریکٹر روی شاستری کو ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ اور سابق فاسٹ بولر ظہیر خان کو بولنگ کوچ اور سابق بلے باز راہل دراوڑ کو غیر ملکی دوروں کے لئے بلے بازی مشیر مقرر کیا تھا۔لیکن گزشتہ کچھ دنوں سے میڈیا میں ایسی خبریں آ رہی ہیں کہ شاستری نے ا سپورٹ عملے میں دراوڑ اور ظہیر کی تقرریوں پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے کیونکہ وہ خود ہی اپنا اسپورٹ اسٹاف منتخب کرنا چاہتے ہیں۔میڈیا خبروں میں کہا گیا ہے کہ شاستری اتوار کو امریکہ سے ہندستان پہنچیں گے اور وہ منگل کو کمیٹی کے ارکان سے ملاقات کریں گے ۔شاستری کی کمیٹی کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے دوران بہت سے سوالات کے جواب ملنے کا امکان ہے ۔سب سے پہلا سوال تو یہی ہے کہ کیا ظہیر اپنا کردار نبھانے کے لیے تیار ہیں ۔ اس کے علاوہ کیا شاستری صرف ضرورت کے مطابق ظہیر کی خدمات حاصل کرنا چاہتے ہیں۔