کراچی/اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ فاسٹ بالر محمد عرفان کا وضاحتی بیان سامنے آیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ وہ اسپاٹ فکسنگ میں ملوث نہیں رہے تاہم بْکیز کی پیشکش سے متعلق بورڈ کو بروقت آگاہ نہ کرسکے۔محمد عرفان نے کہا کہ پاکستان میرا فخر ہے آج جو کچھ ہوں پاکستان سے ہوں،کسی قیمت پر پاکستانی وقار کے سودے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔انہوں نے کہا کہ وہ چار ماہ میں ماں باپ کی وفات کے باعث بہت پریشان تھے۔