سرینگر//اسیٹ بنک آف انڈیا نے جدیدسازوسامان سے لیس کارڈیک اینڈ کرٹیکل کیئر ایمبولنس گاڑی فوج کو پیش کی،تاکہ اگلی چوکیوں پر شدیدزخمیوں یا نازک بیماروں کو92بیس اسپتال لایا جائے۔92بیس اسپتال میں ایک تقریب پر سی جی ایم ،ایس بی آئی چندی گڑھ رانا اشوتوش سنگھ نے یہ ایمبولنس گاڑی چنار کمان کو پیش کی۔اس موقعہ پر چنار کمان کے سربراہ لیفٹنٹ جنرل اے کے بھٹ بھی موجودتھے۔اس موقعہ پر اسٹیٹ بنک آف انڈیا کے چیف جنرل منیجر نے فوج کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے کہا کہ امن کی برقراری،سلامتی اورعوام کی حفاظت کیلئے فوج جو کام کررہی ہیںوہ قابل ستائش ہے۔15ویں کمان کے سربراہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسٹیٹ بنک آف انڈیا کے اس اقدام کو سراہااورکہا کہ اس سے اسٹیٹ بنک اور فوج کے رشتے مضبوط ہوں گے۔