یو این آئی
ممبئی//ایشیائی بازاروں سے ملے جلے اشاروں کے درمیان جمعرات کو گھریلو شیئر مارکیٹس میں گراوٹ کا سلسلہ جاری رہا۔30شیئرز پر مشتمل بی ایس ای کا حساس انڈیکس سینسیکس 39.88 پوائنٹس گر کر 80754.66پر کھلا اور 693.02 پوائنٹس گر کر 80093.52 پر آگیا۔ خبر لکھنے کے وقت یہ کچھ بہتری کے ساتھ 431.63 پوائنٹس (0.53فیصد)گر کر 80354.91 پر تھا۔نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 50 انڈیکس بھی 16.25 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 24695.80 پر کھلا۔ تادم تحریر یہ بھی 119.60 پوائنٹس یعنی 0.48 فیصد گر کر 24,592.45 پر تھا۔آئی ٹی، ہیلتھ، فارما، بینکنگ، رئیلٹی، میٹل اور آٹو سمیت تقریبا تمام شعبوں کی کمپنیوں کے حصص میں فروخت کا زور رہا۔ صرف پائیدار کنزیومر پروڈکٹ گروپ انڈیکس سبز نشان میں چل رہا تھا۔امریکہ کی جانب سے ہندوستانی مصنوعات پر درآمدی ڈیوٹی میں بدھ سے 25 فیصد اضافہ کرنے کا اثر مقامی اسٹاک مارکیٹوں پر دیکھا جا رہا ہے۔سینسیکس میں ایچ ڈی ایف سی بینک، انفوسس، آئی سی آئی سی آئی بینک، ٹی سی ایس، ایچ سی ایل ٹیکنالوجیز، سن فارما، مہندرا اینڈ مہندرا، ایئرٹیل اور ٹاٹا موٹرزسمیت 20 کمپنیوں کے حصص سرمایہ کار فروخت کررہے ہیں۔ ایٹرنل، ایل اینڈ ٹی، اڈانی پورٹس اور ایشین پینٹس سمیت 10 کمپنیوں میں خریداری جاری ہے۔