عظمیٰ نیوز سروس
راجوری//اسٹار ہیلتھ انشورنس کی راجوری شاخ نے دہلی کے معروف میدانتا ہسپتال کے اشتراک سے ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا، جس میں 107 سے زائد افراد نے مفت طبی سہولیات حاصل کیں۔یہ کیمپ اسٹار ہیلتھ کے دفتر میں منعقد ہوا، جہاں ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے لوگوں کا معائنہ کیا۔ سینئر میڈیکل آفیسر اور جنرل فزیشن ڈاکٹر اروند شرما اور میدانتا ہسپتال کے معروف ماہر امراض قلب ڈاکٹر ایس کے تنیجہ نے مریضوں کا معائنہ کیا اور صحت سے متعلق مفید مشورے دئیے۔اس کیمپ کا مقصد محروم طبقات کو مفت اور معیاری طبی خدمات فراہم کرنا اور احتیاطی صحت کے بارے میں شعور اجاگر کرنا تھا۔اس موقع پر ایم ایل اے راجوری، افتخار احمد نے بطور مہمان خصوصی کیمپ کا افتتاح کیا۔ انہوں نے منتظمین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ’ ایسے اقدامات دیہی اور نیم شہری علاقوں کے لئے نہایت اہم ہیں۔ میں چاہتا ہوں کہ میرے حلقے کے مختلف علاقوں میں بھی اس نوعیت کے کیمپ منعقد ہوں تاکہ غریب خاندانوں کو فائدہ پہنچے‘‘۔اسٹار ہیلتھ کے ہسپتال ریلیشن شپ منیجر، ڈاکٹر راگوویندر چھبر نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور میڈیکل ٹیم کی محنت اور لگن کی تعریف کی۔