سڈنی//آسٹریلیا کے بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز مشیل اسٹارک نے دونوں اننگز میں ہیٹ ٹرک کرنے کا منفرد کارنامہ کر دکھایا ہے اور گزشتہ 39 سالوں میں ایک فرسٹ کلاس میچ میں دو ہیٹ ٹرک لینے والے وہ پہلے بولر بن گئے ہیں۔اسٹارک نے شیفیلڈ شیلڈ میں یہ کارنامہ کیا اور انگلینڈ کو آئندہ ایشز سریز کے لئے خطرے کا اشارہ دے دیا۔اسٹارک نے شیفیلڈ شیلڈ میں نیو ساؤتھ ویلز کی جانب سے کھیلتے ہوئے ویسٹرن آسٹریلیا کے خلاف میچ کی دونوں اننگز میں ہیٹ ٹرک لے کر یہ کارنامہ کر دکھایا۔بائیں بازو کے تیز رفتار بالر نے میچ میں سات وکٹیں حاصل کیں۔انہوں نے 20 رنز کے ساتھ پہلی اننگز میں چار وکٹ حاصل کیں۔اسٹارک نے 67 ویں اوور کی چوتھی، پانچویں اور چھٹی گیند پر بالترتیب جیسن بھرنڈورف، ڈیوڈ موڈی اور سائمن میکن کو آؤٹ کر ہیٹ ٹرک مکمل کی۔اسٹارک کی خطرناک بولنگ کے سبب اننگز میں ویسٹرن آسٹریلیا کی ٹیم 176 رنز کے اسکور پر سمٹ گئی ۔27 سالہ اسٹارک نے دوسری اننگز میں یہ سلسلہ برقرار رکھا اور ایک اور ہیٹ ٹرک قائم کی ۔ انہوں نے اپنے 15 ویں اور اننگز کے 76 ویں اوور کی پانچویں اور چھٹی گیند پر وکٹ لینے کے بعد اپنے 16 ویں اور اننگز کے 78 ویں اوور کی پہلی گیند پر وکٹ لے کر دونوں اننگز میں ہیٹ ٹرک مکمل کرنے کا کارنامہ کر دکھایا۔اسٹارک نے دوسری اننگز میں جیسن بیئرنگر، ڈیوڈ موڈی اور جان ویلز کو آؤٹ کیا۔پہلی اننگز میں بیٹنگ کرتے ہوئے ، اسٹارک کی ٹیم نیو ساؤتھ ویلز نے 270 رنز بنائے ۔جواب میں، ویسٹ انڈیز کی اننگز 176 رنز پر ختم ہوگئی۔دوسری اننگز میں، نیو ساؤتھ ویلز نے چھ وکٹ پر 300 رنز اننگز کا اعلان کیا، ویسٹ انڈیز کو 395 کا ہدف دیا لیکن انہیں 223 رنز پر آؤٹ کردیا ۔ نیو ساؤتھ ویلس نے اس طرح میچ میں 171 رنز کے بڑے فرق سے جیت درج کی ۔اسٹارک 1978 کے بعد فرسٹ کلاس میچ میں دو ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے بولر بن گئے ہیں۔ اس سے پہلے اس فارمیٹ میں سات مواقع پر ایسا کیا گیا ہے ۔اس موقع پر اسٹارک نے سات وکٹیں حاصل کیں جبکہ ان کے ساتھی جوش ہیزل وڈ نے چھ وکٹ حاصل کیں۔ان دونوں کو انگلینڈ کے خلاف ایشز میں آسٹریلیا کے بالنگ اٹیک کے آغاز کے لئے منتخب کیا جاسکتا ہے ۔ پانچ ٹیسٹ کی ایشز کا پہلا ٹیسٹ 23 نومبر کو برسبین کے گابا میں شروع ہوگا۔یو این آئی