Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جمعہ ایڈیشن

اسوۂ نبوی کے مطابق نکاح آسان بنایئے

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: September 10, 2021 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
دین اسلام زندگی کے تمام شعبوں میں ہماری رہنمائی کرتا ہے، اس لیے مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ ہر شعبہ میں حلال و حرام کی حد بندیوں کاخیال رکھیں ، بطور خاص اپنے معاملات کودرست رکھیں، ایک دوسرے کے حقوق کی ادائیگی کا اہتمام کریں اور اپنے معاشرتی امور کو شریعت کے مطابق انجام دیں، خصوصاً اسوۂ نبوی کے مطابق نکاح کا انعقاد کریں۔ ان نصیحت آمیز جملوں کا اظہار حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی صاحب نے کل ہند مشاورتی اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا،جواصلاح ِمعاشرہ کمیٹی آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ کے زیر اہتمام ۷؍ستمبر کو منعقدہوا۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مسلمانوں نے دین کو عبادات کی حد تک محدود کر دیاہے اور معاشرتی امور میں غفلت برتی جارہی ہے، شادیوں میں جہیز کا لین دین ہورہا ہے اور اسراف سے کام لیا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں اسلام اور اسلامی شریعت کی بدنامی ہو رہی ہے، مسلمانوںکو چاہئے کہ وہ شادی بیاہ کے موقع پر بیجا رسوم ورواج سے اجتناب کریں اور سنت و شریعت کے مطابق نکاح کے معاملات کوانجام دیں۔ اس بات پر خوشی کا اظہار کیاگیا کہ نکاح کوآسان بنانے کے سلسلے میں اصلاح معاشرہ کمیٹی آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے آسان اورمسنون نکاح مہم کی شکل میں جدوجہد کی جارہی ہے ، انہوں نے علمائے کرام اور سماجی کارکنان سے اس مہم کو آگے بڑھانے کی گذارش کی اوراس امید کا اظہار کیاکہ اس کے نتیجے میں معاشرے میں مثبت تبدیلی پیدا ہو گی۔ نکاح کے سلسلے میں اسلامی ہدایات کو نظر انداز کرنے کے نتیجے میں معاشرتی خرابیاں پیدا ہو رہی ہیںاوربڑی تعداد میں مسلم بچیاں اپنے گھروں میں بے نکاحی بیٹھی ہوئی ہیں،اس لیے تمام لوگوں کی یہ فکرہونی چاہئے کہ نکاح کا اسلامی نظام معاشرے میں نافذ کیاجائے۔ مولانا خالدسیف اللہ رحمانی نے اپنے خطاب میںبتایا کہ بورڈکے قیام کابنیادی مقصد شریعت کا دفاع اور اس کا تحفظ ہے، جس کے لیے بورڈکی جانب سے تفہیم شریعت اوراصلاح معاشرہ کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں۔ اصلاح معاشرہ کے کام میں کمی کی وجہ سے ارتداد کا دروازہ کھل رہا ہے اور مسلمان لڑکیاں غیر مسلم لڑکوں سے نکاح کر کے ایمان سے محروم ہورہی ہیں، اس تناظر میں آسان نکاح مہم بالواسطہ ایمان کے تحفظ کی کوشش ہے،جس میں علماء کرام اور خواتین کا بہت اہم رول ہے۔ جمعیت علماء ہند کے مولانا سید ارشد مدنی صاحب نے فرمایا کہ آسان نکاح مہم کو کامیاب بنانے کے لیے بااثر افراد لوگوں کی کمیٹی بنائی جائے جوشاد ی کے موقع پر جاکر لوگوں کوسادگی کے ساتھ نکاح کی انجام دہی کی تلقین کریں۔چنانچہ چند جلسوں، تقریروں اورمضامین کے ذریعے نکاح میں پائی جانے والی خرابیوں کا سدباب نہیں کیا جاسکتا، اس کے لیے مسلسل اور منظم جدوجہد کی ضرورت ہےاورتمام لوگوں کومل جل کر اس محنت کوآگے بڑھاناچاہئے۔دیگر مقررین کرام نے بھی نکاح کو آسان بنانے کی فضا ہموار کرنے کے لئے اپنے مفید مشوروں سے نوازااور کہا کہ یہ افسوس کی بات ہے کہ نکاح کے موقع پر صرف ایجاب و قبول کے وقت اسلام نظر آتاہے ،اس کے علاوہ شروع سے اخیر تک بے جا رسوم ورواج پر عمل کیا جاتاہے۔انہوں نے یہ تجویز بھی پیش کی کہ ہر مسجد کے امام کی نگرانی میں محلہ سدھار کمیٹی بنائی جائےتاکہ نکاح کوآسان کرنے کے لیے سماجی دباؤ بنایا جائے اورخواتین کی ذہن سازی کے لیے خواتین کی کمیٹی بنائی جائے۔علماء اور با اثر شخصیات نکاح کی مہنگی تقاریب میں شریک نہ ہوں۔ نکاح پڑھانے والے حضرات نوشہ اور اس کے چند ساتھیوں اور ذمہ داران کو اپنے یہاں بلا کر سادگی کے ساتھ نکاح پڑھا دیں۔ جو قوم اپنے بیٹوں اوربیٹیوں کی تعلیم سے زیادہ ان کی شادیوں پرمال خرچ کرتی ہے وہ قوم کبھی سرخرو اورسربلند نہیں ہوسکتی اس لئے شادیوں کو آسان بنانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ تمام مسالک و مکاتب فکر کے افراد کی جانب سے نکاح کو آسان بنانے کے سلسلے میں جو متحدہ کوشش ہونگی، اس کے نتیجے میں مثبت تبدیلی آئے گی۔ شادی بیاہ میں فضول خرچی کرنے کے بجائے مسلمان اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت ، صحت کی حفاظت اور ملت کی غربت کے خاتمے پراپنا مال اور وسائل خرچ کرنا زیادہ بہتر ہے۔ مسلمانوں میں اعلیٰ مقاصد کے لیے مال خرچ کرنے کاشعو ر پیدا کرنے کی ضرورت ہے تا کہ وہ بیجا مصارف میں اپنا مال ضائع نہ کریں۔نکاح کے لئے آسان راستہ اختیار کرنا حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم ہے لہٰذا مسلمان شادی بیاہ میں اسراف اور فضول خرچی کے ذریعے اس کو مشکل نہ بنائیں ۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

امرناتھ یاترا:بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 6 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا دسواں قافلہ روانہ
برصغیر
وزیر صحت سکینہ اِیتو کا بدھل اور سرنکوٹ اسمبلی حلقوں میں شعبہ صحت کے منظرنامے کا جائزہ ماہر ڈاکٹروں کی کمی پر سخت اظہارِ تشویش
جموں
’’کلین جموں گرین جموں مہم‘‘ ہائی کورٹ نے جانی پور کمپلیکس میں شجرکاری مہم کا انعقاد کیا
جموں
ادھم پور میں بس الٹنے سے سات مسافر زخمی
جموں

Related

جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

July 10, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

July 3, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

June 26, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل

June 19, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?