عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// انڈور سٹیڈیم، پولو گرائونڈ، سرینگر میں تین روزہ اسمیتا پینک سلات لیگ 2025 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔ 19 سے 21 جولائی تک منعقد ہونے والے اس ایونٹ میں مختلف اضلاع سے 500 سے زائد خواتین کھلاڑیوں نے شرکت کی۔کھیلو انڈیا پہل کے تحت منعقد کی گئی، اسمیتا لیگ کا مقصد کھیلوں کی عمدگی کو فروغ دینا، ابھرتی ہوئی خواتین کھلاڑیوں کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا اور خطے میں ایک متحرک مارشل آرٹ کلچر کو فروغ دینا ہے۔ جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل جلد ہی 25 سے 30 ستمبر 2025 تک سری نگر میں باوقار ایشین جونیئر پینکاک سلات چیمپئن شپ کی میزبانی کرے گی جس میں 15 سے زائد ممالک کی شرکت متوقع ہے۔ اوپن کشمیر پینکاک سلات چیمپئن شپ کا بھی انعقاد ہورہاہے، جس کا انعقاد 7 سے 8 اگست 2025 تک ہونا ہے۔