عظمیٰ نیوزسروس
جموں// اپوزیشن لیڈر اور بی جے پی کے سینئر لیڈر سنیل شرما نے کہا کہ ملک کی کسی بھی اسمبلی کے پاس دفعہ 370کی منسوخی پر سپریم کورٹ کے فیصلے کو کالعدم کرنے کا اختیار نہیں ہے اورجو بات تاریخ بن چکی ہے اس پر بحث کرنا حماقت ہے۔سنیل شرما نے کہا کہ ملک کی کسی بھی اسمبلی کے پاس دفعہ 370کی منسوخی پر سپریم کورٹ کے فیصلے کو کالعدم کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو بات تاریخ بن چکی ہے اس پر بحث کرنا حماقت ہے۔انہوں نے کہا ’’ دفعہ 370 پر بحث کرنا حماقت ہے کیونکہ سپریم کورٹ نے اس کی منسوخی کو جائز قرار دیا ہے۔انہوں کو بتایا کہ ملک میں کسی بھی اسمبلی کو پارلیمنٹ کے فیصلے کو کالعدم کرنے کا اختیار نہیں ہے‘‘۔دفعہ 370 کے معاملے پر واک آؤٹ کرنے پر پیپلز کانفرنس کے چیئرمین اور ممبر اسمبلی ہندواڑہ، سجاد لون پر تنقید کرتے ہوئے شرما نے کہا’’پاکستان کیلئے سجاد لون کی محبت پھر سے ابھری ہے کیونکہ ان کے سسرال والے وہاں موجود ہیں‘‘۔شرما نے کہا’’لون بمشکل الیکشن جیتنے کے بعد مایوس ہے اور اسمبلی میں تنہا ہے‘‘۔