سرینگر//قانون ساز اسمبلی کے سپیکر کویندر گپتا نے 17 جون 2017ءسے شروع ہونے والے اسمبلی کے خصوصی اجلاس کے لئے بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔نئی تشکیل شدہ بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے ارکان میں نائب وزیرا علیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ ، پارلیمانی امور کے وزیر اے آر ویری، ارکان اسمبلی میاں الطاف احمد ، حکیم محمد یاسین،ایم وائی تاریگا می ، وقار رسول ، محمد یوسف بٹ اور راجیش گپتا شامل ہیں۔جبکہ ایم ایل اے راجیو جسروٹیہ اور ایم ایل اے بشیر احمد ڈار کمیٹی کے خصوی مدعوعین ہوں گے ۔