عظمیٰ نیوزسروس
جموں// بی جے پی کے سینئر لیڈر اور اپوزیشن لیڈر سنیل شرما کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر اسمبلی میں کسی بھی غیر آئینی، غیر جمہوری یا ملک مخالف بل کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ اچھی بات ہے کہ آج اسٹیٹ گورنمنٹ نے بھی مودی جی کے وژن کو تسلیم کیا۔موصوف لیڈر نے ان باتوں کا اظہار پیر کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا، ‘جو اسکیمیں ہیں وہ مودی جی کی اسکیمیں ہے اور اچھی بات ہے کہ ہ آج اسٹیٹ گورنمنٹ نے بھی مودی جی کے وژن کو تسلیم کیا’۔ان کا کہنا تھا: ‘ہم اسمبلی میں غیر جمہوری، غیر آئینی یا ملک مخالف کسی بھی بل یا کوئی بھی سوال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ‘۔ایک سوال کے جواب میں مسٹر شرما نے کہا، ‘اپوزیشن اسمبلی کے اجلاس کے لئے تیار ہے اور جو لوگوں کو مسائل ہیں ان کے متعلق ہائوس میں سرکار سے سوال کریں گے ‘۔انہوں نے کہا کہ سرکار جو گذشتہ پانچ مہینوں کے دوران جن مسائل کو حل کرنے میں ناکام ہوئی ہے ان مسائل کو اسمبلی میں زور و شور سے اٹھایا جائے گا۔