جموں //فوج کے ہاتھوں شوپیاں میں 2نوجوانوں کے قتل پر قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن کے سخت ہنگامہ اورریاستی وزیر اعلیٰ کی مداخلت کے بعد اسپیکر کوندر گپتا نے بحث کرانے کی اجازت دی ۔قانوں ساز اسمبلی کی کارروائی سوموار کو صبح دس بجے جیسے ہی شروع ہوئی، اپوزیشن ممبران اپنی نشستوں سے کھڑے ہوئے اور شوپیاںمیں ہوئی شہری ہلاکتوں پر بحث کرانے کا مطالبہ کیا ۔سی پی آئی ایم کے لیڈر وممبر اسمبلی کولگام نے تحریت التواپیش کی۔ اُن کا کہنا تھا کہ شہری ہلاکتوں پر بحث کرائی جائے۔ حزب اختلاف کے ممبران نے اس دوران سرکار کے خلاف سخت نعرہ بازی کی ۔اپوزیشن کے شدید ہنگامہ کے بعد وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے اسپیکر کویندر گپتا سے اپیل کی کہ وہ ایوان میں اس معاملہ پر بحث کی اجازت دیں جس کے بعد ممبران نے بحث شروع کی ۔