عظمیٰ نیوز سروس
راجوری//راجوری کے ایم ایل اے افتخار احمد نے کہا کہ ’میں راجوری اسمبلی حلقے کے عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کے حوالے سے اپنی کاوشوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے جاری بجٹ اجلاس میں حلقے کے بنیادی مسائل کو مؤثر انداز میں پیش کیا گیا ہے۔افتخار احمد نے عوامی مسائل کے حل کے لئے اپنی سنجیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متعدد مسائل کو حل کر لیا گیا ہے، جبکہ کئی رکے ہوئے ترقیاتی منصوبے جلد بحال کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے خاص طور پر بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی، جی ایم سی راجوری، اور قبائلی برادری کے مسائل کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل قرار دیا۔ایم ایل اے نے کہا کہ راجوری اسمبلی حلقہ ایک وسیع علاقہ ہے، جہاں کے لوگ شدید مشکلات کا سامنا کرتے ہیں، اور ان کے مسائل کو اجاگر کرنا ہمیشہ سے ان کی ترجیح رہی ہے۔