عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// ہندوستانی الیکشن کمیشن (ای سی آئی)10 جولائی کو جموں و کشمیر کے ضلعی انتخابی افسران کے ساتھ میٹنگ کرے گا۔جموں و کشمیر کے جوائنٹ چیف الیکٹورل آفیسر(سی ای او) کی طرف سے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق میٹنگ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقد کی جائے گی اور ضروری انتخابی تیاریوں پر غور کیا جائے گا۔اس میں کہا گیا ہے کہ ضلعی سطح کی سیاسی جماعتوں کی طرف سے اٹھائے گئے مسائل، الیکٹورل رجسٹریشن آفیسرز (EROs) اور بوتھ لیول آفیسرز (BLOs) کے کردار اور تعیناتی کے بارے میں اپ ڈیٹس اور گھر گھر تصدیق کی پیش رفت کا جامع جائزہ لیا جائے گا۔ اس نے کہا کہ بات چیت میں ووٹر لسٹ کی درستگی کو بڑھانے، الیکٹرز فوٹو شناختی کارڈز (EPICs) کو بہتر بنانے اور ایک مربوط ڈرافٹ رول کی تیاری پر بھی توجہ دی جائے گی۔اس میں مزید کہا گیا کہ ڈی ای اوز کو 9 جولائی 2024 تک تفصیلی اسٹیٹس رپورٹس جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ قبل ازیں، سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن آف انڈیا اور مرکز سے ستمبر تک انتخابات کرانے کو کہا تھا۔ سپریم کورٹ میں مرکز کی طرف سے سالسٹر جنرل تشار مہتا نے یقین یقین دہانی کرائی ہے کہ ستمبر مہینے کے اختتام سے قبل اسمبلی کے انتخابات کرائیں جائیں گے۔حالیہ پالیمانی چنائو کے فوراً بعد الیکشن کمیشن نے ووٹر فہرستوں پر از سر نو نظر ثانی کا آغاز کردیا ہے اور یہ سلسلہ 20اگست سے قبل مکمل کیا جائیگا۔چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) راجیو کمار نے پہلے کہا تھا کہ جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات لوک سبھا انتخابات کے فوری بعد ہوں گے۔