نئی دہلی/عظمیٰ نیوز سروس/ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے جمعہ کو کہا کہ جموں و کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں پولنگ کے دوسرے مرحلے میں 57.31 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔ای سی آئی کے اعداد و شمار کے مطابق، کنگن میں 72. 18 فیصد، گاندربل میں 57.12 فیصد، حضرت بل میں 32.39فیصد، خانیار میں 26.9فیصد، حبہ کدل میں 19.81فیصد، لال چوک میں 34.15، چھانہ پورہ میں 29فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔جڈی بل میں 30.78فیصد، عیدگاہ میں 36. 95فیصد، سنٹرل شالہ ٹینگ میں 31.84 فیصد، بڈگام میں 52. 27 فیصد، بیروہ میں 66.95 فیصد، خان صاحب میں 72. 8 فیصد، چرار شریف میں 70.27فیصد، چاڈورہ میں 57.19فیصد، گلاب گڑھ میں 73. 60،ریاسی میں 72.6، ماتا ویشنو دیوی میں 80. 45 فیصد، کالاکوٹ- سندربنی میں 68. 82 فیصد، نوشہرہ میں 73.5 فیصد، راجوری میں 70.57 فیصد، بدھل میں 70.4 فیصد، تھنہ منڈی میں72.88فیصد، سرنکوٹ میں 74. 94 فیصد، پونچھ حویلی میں 74.56 فیصد اور مینڈھر میں 73. 56 فیصد پولنگ درج کی گئی۔دوسرے مرحلے کی پولنگ گاندربل، بڈگام، سری نگر اور جموں کے چھ اضلاع: راجوری، ریاسی اور پونچھ میں ہوئی۔ دوسرا مرحلہ 25 ستمبر کو منعقد ہوا۔