سرینگر // لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نو منتخب قانون ساز اسمبلی کا پہلا اجلاس 4 نومبر کو طلب کیا ہے۔ اسمبلی کے پہلے اجلاس میں اسپیکر کے عہدے کا انتخاب بھی طے کیا گیا ہے۔اسمبلی اجلاس کا آغاز لیفٹیننٹ گورنر کے ایوان سے خطاب سے ہوگااور خطاب کے دوران حکومت کی ترجیحات کا خاکہ پیش کیا جائیگا۔ منوج سنہا نے قانون ساز اسمبلی کا پہلا اجلاس 4 نومبر کو صبح 10بجکر 30منٹ پر طلب کیا ہے۔ایل جی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ساڑھے دس بجے ایوان کے سپیکر کا انتخاب ہوگا۔دوسرے آرڈر میں ایل جی نے کہا ہے کہ تنظیم نو ایکٹ 2019کے تحت سکیشن (1) کا استعمال کرتے ہوئے جموں کشمیر یوٹی کے اسمبلی سیشن کو 4نومبر کو دن ک ساڑھے 11.30بجے طلب کرلیا گیا ہے۔لہٰذا ایوان کے سبھی ممبران مطلع ہوں۔تیسرے آرڈر میں ایل جی کی جانب سے قانون سازیہ کے تمام اراکین کو مطلع کیا گیا ہے کہ ساڑھے 11بجے قانون سازیہ کے ایوان کے آغاز میں ہی لیفٹیننٹ گورنر خطاب کریں گے۔