Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
گوشہ خواتین

اسلوبِ حیات

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: May 4, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
9 Min Read
SHARE
واسطے دردِ دل پیدا کیا انسان کو
ورنہ طاعت کے کے لیے کچھ کم نہ تھے کرو بیاں
اللہ تبارک و تعالیٰ نے انسان کی پیدائش ایک خاص مقصد کے تحت کی ہے، دنیا وجود میں آنے سے پہلے یعنی اُس نے آدم  ؑکو مٹی سے پیدا کیا اور فرشتوں سے اُسے سجد ہ کرنے کو کہا تو فرشتے اپنے رب کی اطاعت میں فوراً سجدہ ریز ہوگئے ۔اللہ تعالیٰ نے شیطان کو بھی سجدہ کرنے کے لئے کہا۔ شیطان چونکہ آگ سے بنا تھا ،اس لیے اُس نے آدمؑ کوسجدہ کرنے سے انکار کردیا اوراللہ تعالی کے غصّے اور نافرمانی کا مرتکب ہوا ۔اسی نافرمانی نے اُسے عرش سے فرش پر پہنچادیا اوراللہ نے اُس سے اپنی نعمتیں اور رحمتیں چھین لی کاش کہ وہ اللہ کا حکم دینے پر ایک سجدہ کرلیتا   ؎
وہ ایک سجدہ جسے تو گراں سمجھتا ہے
ہزار سجدوں سے دیتا ہے آدمی کو نجات
 آدم ؑ اور بی بی حوّاؑ کو اللہ تعالیٰ نے ہر رحمت و نعمت سے نوازا تھا، صرف ایک خاص نشان زدہ شجر کے پاس جانے سے منع فرمایا تھا مگر شیطان مردود کی باتوں میں آکر دونوں نے شجر ممنوعہ کو ہاتھ لگایا اوراُس کے پھل کو چکھا بھی ،اسی وجہ سے دونوں کو اللہ تعالیٰ نے زمین پر اتارا اور جنت کی اپنی رحمتیں و نعمتیں وقتی طور ان سے چھین لیںاورایک بڑے عرصے تک دونوں زمین پر رہے ۔اس کے بعد انہوں نے اللہ تعالیٰ سے نافرمانی سے معافی تلافی کے لئے بہت توبہ کی تب کہیں جاکر اللہ تعالیٰ نے انھیں معاف کیا اور اسی وجہ سے پوری دنیا وجود میں آئی۔
جب پیغمبروں اور نبیوںؑ پر آزمائشیں ہوئیں حالانکہ پیغمبر اور نبی ؑ تو کتنے عبادت گزار ، صاحب ایمان تھے ذرا سوچئے کہ ہمارے ساتھ روزِ قیامت میں معاملات کس طرح کے ہوں گے۔اللہ تبارک و تعالیٰ کا کتنا بڑااحسان ہے کہ اُس نے ہم تمام کو امتِ محمدیؐ میں پیدا کیا۔کتنی نعمتوں سے سرفراز کی ہے لیکن کیا ہمارے اوقات اللہ تعالیٰ کی رضا جوئی اوراُس کی فرماںروائی میں گزرتے ہیں؟ کیا ہم اس احسان عظیم کا عشر عشیر تک اُس کی شکر گزاری میں گزارتے ہیں؟
ہم امت محمدی ہوکر آپ ﷺ کے کس قدر قرآن و حدیث سے مستفادسنتوں اور اصولوں پر عمل پیرا ہوتے ہیں،؟ہم آپ ؐکی اُمت ہونے کا کتنا فرض نبھارہے ہیں؟اللہ تعالیٰ کی بندگی کو کس طرح انجام د ے رہے ہیں؟سانس تو لے رہے ہیںمگر شکرگزاری نہیں ہے۔ دیا ہوا رزق تو کھا رہے ہیں مگر رزاق کو بھولے بیٹھے ہیں۔ عیش و عشرت میں ڈوبے ہوئے ہیں، بے پناہ دولت کے مالک ہیںاوراس کے غریب بندوں اوراپنے غریب رشتہ داروں کی فکر نہیں ہے ،جس ماں نے پیدا کیا اس کی بے ادبی کی جارہی ہے، جس والد نے ہاتھ پکڑ کر چلنا سکھایا ان کا ہاتھ جھٹک دیا جاتا ہے، وہ اس لیے کہ وہ سہارے کے لئے پھر سے ہاتھ نہ پھیلائیں۔ گھر کے نوکروں کے ساتھ جانوروں جیسا سلوک، اپنے اہل و عیال پر بے انتہا خرچ، نوکروں اورضرورت مندوں کو گن گن کردیا جارہا ہے۔ یاد رکھیں   ع
شہرت کی بلندی بھی پل بھرکا تماشہ ہے
جس شاخ پہ بیٹھے ہو وہ ٹوٹ بھی سکتی ہے
ہر بندے کوایک مدت تک اللہ تبارک و تعالیٰ نے چھوٹ دے رکھی ہے لیکن جب وہ اپنی ڈور کھینچے گا تو سب کیا دھرا رہ جائے گاطمع، جھوٹی شان و شوکت، دروغ گوئی، فخر وغرورکچھ بھی کام نہ آئے گا، سوائے اس کے کہ ساری زندگی تو گزاردی بے بندگی میں کہ دنیا بھی گئی اورآخرت بھی گئی ۔۔۔افسوس صدافسوس ہم پر ۔دنیا کی چار دن کی چاندنی کو ہمیشہ قائم رہنے والی زندگی سمجھا اورآخرت کی ابدی ودائمی زندگی کو بھول گئے۔ چار دن کی جوانی اورخوبصورتی کو تا عمر باقی رہنے کے خیال سے من مانیاں کرلیں،بے پردگیاں، بے حجابیاں، فیشن پرستی اورمغربیت  کی اندھا دُھند تقلید نے ہمارے ا سلوب ِ بندگی پر کئی سوال کھڑے کردئے ہیں۔ پردے میں رہنے کو گھٹن سے تعبیر کرنا اوربرقعہ پہن بھی لیا تو فیشن زدہ، چہرہ کھلا ہوا یا اس طرح سلا ہو کہ خود نمائی صاف جھلکتی ہو، دنیا کے ڈر سے کہ دنیا والے کہیں اولڈ فیشن یا دقیانوسی نہ سمجھ لیں ،اس بات کا ہمیشہ ڈر لیکن اس رب کا خوف نہیں جو چاہے تو ہمارا سارا حلیہ منٹوں میں بگاڑسکتاہے   ؎
جس علم کی تاثیر سے زن ہوتی ہے نازن
کہتے ہیں اس علم کو ارباب نظر موت
مخلوط تعلیم، بے پردہ گاڑیوں سے کالج جانا حالانکہ اس کے لیے دوسرے انتظامات کیے جاسکتے ہیں۔ فون کا استعمال،مردوں سے مشابہ لباس زیب تن کرنا ،بعض خواتین اپنے شوہروں کے سامنے بھی سنجیدگی اور وقار سے اتنی عاری ہو جاتی ہیں کہ انھیں اس حالت میں دیکھ کر حساس ذہن خواتین بھی ان سے شرما جاتی ہے اور انہیںاچھی نظروں سے نہیں دیکھتی ہیں ۔یہ سب غیر وں خاص کر مغرب کی اندھی تقلید کا اثر ہے جسے اپنا کر ایسی سہیلیاں اپنے لباس، رہن سہن سے کسی سے بھی پیچھے نہیں رہنا چاہتی ہیں لیکن شاید وہ نہیں جانتیں کہ وہ کتنی بڑی غلطی کررہی ہیں   ؎
نہ ہوگاغیر کی تقلید سے اچھا اثر پیدا
خود اپنی زندگی میں زندگی کی شان پیدا کر
اپنے رب کی عطاکردہ زندگی جو کہ دنیاوی اعتبار سے کچھ دنوں کی مہمان ہیں، اُسے اچھے اورنیک کاموں میں صرف کریں۔اس حقیقی رب نے جس مقصد کے لیے ہماری پیدائش کی ہے اس کی کھوج کیجئے اس کے بندے ہونے کا حق ادا کیجئے۔روپیہ پیسہ توآنی جانی چیز ہے، اس سے غریبوں اورضرور ت مندوں کی مدد کیجئے، اپنے اہل و عیال پر خرچ ضرور کریں، یہ آپ پر فرض ہے مگر اس میں دوسروں کا بھی حق ہیں، اس حق کو ضرور ادا کریں۔اپنے والدین کی محبت و خدمت کا حق ادا کیجئے، ان کو آپ کے روپے پیسوں کی نہیں تمہاری ضرورت ہے، تمہاری ایک مسکراہٹ اور بے لوث محبت کی نظر سے ان میں جینے کی امنگ بڑھ جاتی ہے، تمہاری ایک مسکراہٹ ان کے لیے دوا اورٹانک سے کہیں زیادہ اثر کرتی ہیں۔کیا صرف پانچ فرائض کو پورا کرلینا ہی بندگی ہے، فرائض کے پہلو بہ پہلو یہ چیزیں معنی رکھتی ہیں کہ آپ بندے کیسے ہیں، آپ بندگی کا حق کس طرح ادا کرتے ہیں، اپنے مالک کو خوش رکھنے کے لیے اُس کے بندوں کے ساتھ آپ کا حسن سلوک کیسا ہے، کہیں زندگی کے بارے میں آپ کانظریہ اس طرح تو نہیں ہے   ؎
لائی حیات آئے قضا لے چلی چلے
اپنی خوشی نہ آئیں نہ اپنی خوشی چلے
زندگی کو کس طرح گزارنا ہے ،اس کے اصول و ضوابط اللہ اور رسول ؐ نے بتلادئے ہیں، اب بندے پر ہیں کہ و ہ صرف بندہ ہی رہتاہے یا بندگی بھی کرتا ہے ،کہیں ایسا نہ ہوکہ دنیا بھی گئی اور آخرت بھی گئی ۔یہاں بھی شرمندگی اوروہاں بھی شرمندگی۔اللہ تبارک و تعالیٰ سے دعا ہے کہ جب زندگی دی ہے تو اے اللہ ! جینے کا سلیقہ بھی دینا، حق ِبندگی ادا کرنے کاحوصلہ بھی دینا،سچی ہدایت بھی دینا، آمین ثم آمین اورجب رب کے حضور کھڑے ہوں تو ہمیں شرمندگی کااحساس نہ ہو بلکہ ہمارے دل اور رگ و پے کی گہرائی سے یہی آواز آئے   ؎
سجدوں کے عوض فردوس ملے
یہ بات مجھے منظور نہیں
بے لوث عبادت کرتا ہوں
بندہ ہوں کوئی مزدور نہیں
���
معلمہ میونسپل کارپوریشن اسکول ،اورنگ آباد
موبائل:9420864777
 

 

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جموں کوٹ تا کوٹلی کالابن سڑک خستہ حال | نصف درجن پنچایتیں مشکلات کا شکار | نالیوں کی عدم دستیابی سے لوگوں کی زرعی زمینیں تباہ محکمہ پر مقامی عوام کا اظہارِ برہمی
پیر پنچال
کشتواڑ میںندی نالوں کے قریب جانے پرپابندی عاید | مغل میدان میں پولیس لاٹھی چارج میں کئی افراد زخمی
خطہ چناب
منوج سنہا کی سرحدی گائوں چنگیہ ارنیا میں داتی ماں دیوا ستھان پر حاضری | سرحدی علاقےدفاع کی پہلی لائن مرکزی حکومت سرحدی علاقوں کی جامع ترقی کے لئے پُرعزم :لیفٹیننٹ گورنر
جموں
شدید گرمی کی لہر | یورپ میںخطرے کی گھنٹی
بین الاقوامی

Related

گوشہ خواتین

مشکلات کے بعد ہی راحت ملتی ہے فکر و فہم

July 2, 2025
کالمگوشہ خواتین

ٹیکنالوجی کی دنیا اور خواتین رفتار ِ زمانہ

July 2, 2025
کالمگوشہ خواتین

نوجوانوں میں تخلیقی صلاحیتوں کا فقدان کیوں؟ فکر انگیز

July 2, 2025
گوشہ خواتین

! فیصلہ سازی۔ خدا کے فیصلے میں فاصلہ نہ رکھو فہم و فراست

July 2, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?