سرینگر//نامعلوم بندوق برداروں نے جمعرات کو جنوبی قصبہ شوپیان میں جموں کشمیر بینک کی ایک گاڑی سے بھاری تعداد میں رقم لوٹ لی۔
یہ واقعہ قصبہ میں قائم جموں کشمیر بینک کی شاخ کے باہر پیش آیا۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق چار بندوق برداروں نے رقم لارہی گاڑی پر حملہ آور ہوکر اس میں موجود60سے80لاکھ روپے لوٹ لئے۔
اسلحہ بردار رقم لوٹنے کے بعد جائے موقعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تاہم پولیس اور فورسز نے اُن کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی ہے۔