عظمیٰ نیوزسروس
ریاسی//سیکورٹی فورسز نے ہفتہ کو دعویٰ کیا کہ انہوں نے ضلع ریاسی میں تلاشی آپریشن کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ چکراس پی ایس مہور کے قریب سمبلی شجرو میں سیکورٹی فورسز کے ذریعہ تلاشی آپریشن کے دوران ایک ریکوری کی گئی۔دریں اثناء پولیس نے نوٹس لیتے ہوئے اس سلسلے میں تفتیش شروع کردی ہے۔