Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
گوشہ خواتین

اسلام ۔ضابطہ ٔ حیات کا راہنما | ہر شعبہ میں عادلانہ اور منصفانہ نظام دیا

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: April 16, 2020 12:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
7 Min Read
SHARE
 اسلام ایک مکمل دستور ہے۔ انسانی زندگی میں پیدائش سے لے کر آخری آرام گاہ تک جتنے بھی موڑ آسکتے ہیں اسلام نے ہر شعبہ میں راہنمائی کی ہے اور اسلام نے اپنے پیروکاروں کی راہ بری کرتےہوئے بے حد عادلانہ اور منصفانہ نظام پیش کیا ہے۔ اسلام نے انسانی زندگی کے مسائل کے ساتھ ساتھ موت کے بعد آنے والے مسائل کا حل بھی بتایا ہے، جن میں سے ایک اہم مسئلہ اس کی املاک وجائیداد کی تقسیم کا ہے۔شریعت کے دیگر احکام کے مقابلے میں میراث کو یہ خصوصیت اور امتیاز حاصل ہے کے اللہ باری تعالیٰ نے بذات ِخود اس کی تفصیلات اور جزئیات ذکر کی ہیں۔ نماز ،روزہ کے احکام بھی اتنی تفصیل کے ساتھ ذکر نہیں کیے گئے جتنا ذکر میراث کا کیا گیا ہے اور سب سے اہم اور قابل ِغور بات یہ کہ میراث کو فریضت من اللہ اور حدود اللہ سے تعبیر کیا گیا ہے، اور اسی کی بناء پر شریعت میں قانونی میراث کی اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے۔
آج نام نہاد اور خود ساختہ مفکرین و دانشور جو مغرب کی طرف سے آنے والی ہر شے کو نعمت ِغیر مترقبہ سمجھتے ہیں اور اس کو موضوع بحث کو اور اس پر ایمان بالغیب لانے کو روشن خیالی کا لازمہ سمجھتے ہیں اور وہ لوگ اپنی محدود اور کوتاہ عقل سے اپنی جھوٹی اور سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے اسلام کے بعض احکام کو قابلِ ترمیم و تنسیخ قرار دیتے ہیں۔ انکا ایک اعتراض یہ ہے کہ اسلام نے صنفِ نازک کے ساتھ نا انصافی کی ہے جن کی بناء پر عورتوں کی تذلیل اور انکی حق تلفی ہوتی ہے۔
عورت کا حصہ مرد کے مقابلے میں نصف ہے۔ یہ اعتراض یا پروپیگنڈہ ان لوگوں کی طرف سے کیا جاتا ہے جن کے اپنے مذہب میں عورت کو وراثت میں کوئی حق دیا جاتا ہے نہ کوئی حصہ۔ سب سے اہم اور بات یہ کہ ان کے ہاں تو عورت کو مملوکہ چیزوں کی طرح منتقل کیا جاتا ہے۔ اگر کسی عورت کا مرد انتقال کر جاتا ہے تو اس کی مرضی کے بغیر اس کے ساتھ شادی کر لی جاتی ہے اور اس کا مہر مار لیا جاتا ہے اور دوسری بات یا تو کسی اور سے شادی کر دی جاتی ہے اور اسکا مہر خود رکھ لیا جاتا ہے اور اگر پھر بھی بات بنتی نظر نہ آئے تو پھر اس کو عمر بھر بیوہ رہنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔
مگر اسلام نے مرد کے ساتھ ساتھ عورتوں کا حصہ بھی مقرر کیا ہے۔ (النساء :7) ترجمہ :ماں باپ اور رشتہ داروں کے ترکے میں سے مردوں کا حصہ ہے اور ان کے ترکے میں عورتوں کا بھی حصہ ہے خواہ تھوڑا ہو یا زیادہ اور یہ حصہ (خدا کی طرف سے ہے) مقررہ ہیں اور اس کے روبرو اللہ باری تعالیٰ نے عورتوں پر ہونے والے ظلم کو روکنے کے لیے بھی حکم فرمایا ہے۔ اسلام حقوق و نسواں کا اولین علمبردار ہے اور اسلام نے ہی عورت کو پستی سے نکال کر بلندیوں پر چڑھایا اور عورتوں کے حقوق کی نمائندگی کی ہے۔
وراثت سے حصہ پانے والے اصحابِ فرائض میں مرد کے مقابلے میں عورتوں کی تعداد زیادہ رکھی گئی ہے۔ جہاں چار مرد۔ باپ، دادا، ماں شریک بھائی اور شوہر کو حصہ دیا گیا ہے تو وہیں آٹھ عورتوں۔ بیوی، بیٹی، پوتی، حقیقی بہن، ماں شریک بہن، ماں، دادی یا نانی کو حصہ دیا گیا ہے۔ اسلام میں عورتوں کو مثالی حقوق دیے گئے ہیں اور یہ نہ تو کسی مذہب میں دیے گئے ہیں اور نہ کسی تہذیب میں کوئی ذکر ہے۔
اسلام سے قبل مالی نظام دولت کو جمہ کرنے پر تھا جبکہ یہودیوں اور ہندوؤں میں بھی عورت کا کوئی حق نہ تھا۔ زمانہ جاہلیت میں تمام تر وراثت کا حق دار لڑنے اور دفاع کرنے والے کو سمجھا جاتا تھا ،بچوں اور عورتوں کو انکا حق نہیں دیا جاتا تھا بلکہ انکا حق سمجھا ہی نہیں جاتا تھا۔ اسلامی نظریہ کے مطابق نظامِ معیشت کی بنیاد ایسے رکھی گئی کے دولت کی زیادہ سے زیادہ تقسیم ہو۔
مردوں اور جوانوں کے ساتھ ساتھ عورتوں اور بچوں کے لیے بھی میراث میں حق دیا گیا۔ تقسیمِ میراث کا متوازن اور منصفانہ نظام مقرر کیا گیا جس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ عورت بھی اپنا حق رکھتی ہے اور اس کو اس کا حق شریعت کے مطابق ملنا چاہیے۔ ہمارے معاشرے میں عورت کا کردار بہت ہی اہم اور عمدہ ہے۔ اور یہ بات اپنے ذہن میں باور کرانی چاہیے کہ ہر عورت ایک ماں ہوتی ہے اور اس کے وہ لمحات جن میں وہ اپنے بچے کو جنم دیتی ہے، اپنی جان پر کھیل کر وہ کوئی مول نہیں دے سکتا کسی بھی صورت میں، مگر ہاں عورت معاشرے میں زندہ رہ سکتی ہے جب اسکو اسکا حق ملے گا ،اسکو پہچان ملے گی ،عزت ملے گی اور تحفظ ملے گا۔عورت اس ذات کو کہا گیا ہے جو ماں ہوتی ہے اور ماں کے قدموں تلے جنت ہے۔ معاشرے میں عورت کی عزت کا تحفظ اور عورت کی حوصلہ افزائی بے حد ضروری ہے اور یہ ہر انسان کا اخلاقی فرض بھی ہے۔ 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کشمیر اور جموں کے کئی علاقوں میں شدید بارش اور تیز ہواؤں کا امکان
تازہ ترین
سپریم کورٹ نے آدھار کو شناختی ثبوت کے طور پر قبول نہ کرنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر سوال اٹھایا
برصغیر
آدھار کارڈ شہریت کا ثبوت نہیں: الیکشن کمیشن آف انڈیا
برصغیر
جموں کشمیر اپنی پارٹی کا ضلع ترقیاتی کمیشنر سرینگر کے نام مکتوب ، 13جولائی کو مزار شہداء پر فاتحہ خوانی کی اجازت طلب کی
تازہ ترین

Related

گوشہ خواتین

دلہنیںایک جیسی دِکھتی ہیں کیوں؟ دورِ جدید

July 10, 2025
گوشہ خواتین

نکاح اور منگنی کے بدلتے رنگ ڈھنگ رفتارِ زمانہ

July 10, 2025
گوشہ خواتین

اچھی بیوی! | گھر کے تحفظ اور وقار کا ذریعہ دہلیز

July 10, 2025
گوشہ خواتین

بہو کی سوچ اور سسرال کا کردار؟ گھر گرہستی

July 10, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?