Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جمعہ ایڈیشن

اسلام کا معتدل اور متوازن معاشرتی نظام قسط(۲) فہم و فہم

Mir Ajaz
Last updated: April 21, 2023 4:28 am
Mir Ajaz
Share
8 Min Read
SHARE

فداحسین بالہامی

وجوبِ صیام کے متعلق ایک معروف آیت جو زبان زد عام و خاص ہے، میں خداوند تعالیٰ نے اپنے بندوں کو روزے کی فرضیت ساتھ ساتھ اس کے مدعا و مقصد سے بھی آگاہ فرماتا ہے۔ ’’ اے ایمان والو! تم پر روزے فرض کیے گئے ہیں جیسے ان پر فرض کیے گئے تھے جو تم سے پہلے تھے تاکہ تم پرہیز گار ہو جاؤ۔‘‘(آیت ۱۸۳سورہ بقرہ)
اسی آیت سے ملتی جلتی اور دو آیتیںقصاص کے متعلق قرآنِ کریم میںموجود ہیں۔اور وہ دو آیتیں بھی سورہ بقرہ میں ہی درج ہیں۔چنانچہ خداوند تعالیٰ فرماتا ہے :(ترجمہ)’’اے ایمان والو! مقتولوں میں برابری کرنا تم پر فرض کیا گیا ہے، آزاد بدلے آزاد کے اور غلام بدلے غلام کے اور عورت بدلے عورت کے۔اور قصاص(یعنی ناحق خوں کا بدلہ لینے ) میں تمہار ی زندگی ہے۔اے عقلمندو!تمہیں تقویٰ و پرہیز گاری کی راہ اختیار کرنا چاہیے۔‘‘(البقرہ ۱۷۸،۱۷۹)
ان تین آیات پر ایک ساتھ غور کرنے سے یہ بات سامنے آتی ہے کہ پہلی آیت جس میں روزہ کا حکم وارد ہوا ہے ۔ روزوں کوانسان کے باطنی تقویٰ، طہارتِ نفس اور قلبی پاکیزگی کا ذریعہ قرارا دیاگیا ہے اورمختلف قسم کے روحانی امراض کاعلاج روزوں میں موجود ہے۔دوسری جانب دیگر دو آیات ِمبارکہ میںایک تعزیریعنی قصاص کے ذریعے انسانی جان کی حفاظت کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ جس سے یہ بات واضع ہوتی ہے کہ انفرادی اور اجتماعی دونوں سطحوںپر ایک حفاظتی ڈال کی ضرورت ہے۔انفرادی سطح پر اسے نفسانی خواہشات اور شیطان کے خفیف یورشوں کا سامنا ہے اور اجتماعی سطح پر بھی ان افراد کے ظلم و زیادتی کا شکار ہو سکتا ہے کہ جو اپنی انانیت کو برقرار رکھنے کے لئے دوسروں کے جان و مال کو غارت کرنے کی حد تک جا سکتے ہیں۔خواہشات ِ نفس کے پیدا کردہ ان مفاسد کے خاتمہ کے لئے روزہ اوراسی جیسی دیگرریاضتیں سمِ قاتل ہیں۔جو انسان کے قلب و روح کی دنیا میں اچھے میلانات کا گلا گھونٹ دیتے ہیں اور قانونِ قصاص معاشرے میں ان فاسد عناصر کے سر پر لٹکتی تلوار کی مانند ہے کہ جو حقیر مفادات کے لئے قیمتی انسانی جانوں سے کھلواڑ کرنے کی حد تک جا سکتے ہیں۔
بہ نظر غائر ددیکھا جائے تو عبادتِ الٰہی اور خوف ِ خدا کا مدعا و مقصد بھی یہی ہے کہ ایک عبادت گزار بندہ مخلوقِ خدا کے لئے جابر وظالم نہ بن جائے ۔ورگرنہ خدا وند جبار کو اسکی عبادت اور تقویٰ سے کوئی فرق نہیں پڑنے والا۔ان کا براہِ راست اور مثبت اثر عبادت گزار اور تقویٰ شعار بندے کی زندگی پر پڑتا ہے اور اسکے ساتھ ساتھ مخلوقِ خدا بھی اسے کسی قسم کے دکھ اور تکلیف میں مبتلا نہیں ہوتی۔بالفاظِ دیگر خوفِ خدا کا مدعا و مقصد یہ ہے کہ خوفِ خدا سے آراستہ مومن سے مخلوقِ خدا بے خوف رہے۔وہ ہر اعتبار سے نہ صرف دیگر انسانوں کے لئے حلیم وشفیق ثابت ہو جائے۔بلکہ ہرذی حیات اس کے شر سے محفوظ ہو۔بصورت دیگر اس کی عبادتوں اور ریاضتوں کا کوئی فائدہ ہی نہیں ہے۔چنانچہ روایت میں آیا ہے کہ ’’رسولِ خداؐ کی خدمت میں عرض کیا گیا کہ فلاں شخص دن کو روزہ رکھتا ہے اور رات عبادت میں گزار دیتا ہے لیکن بد اخلاق ہے ، اور ہمسایوں کو ستاتا ہے ،تو آنحضرت ؐ نے فرمایا: اس شخص میں کوئی اچھائی نہیں، وہ جہنمی ہے۔‘‘
مسجد سے نکلا ہوا عابدانسانی معاشرے کے تئیںاگر سودمند نہ ہو تو جان لیجئے کہ وہ عادتاً مسجد جایا کرتا ہے۔کیونکہ مسجدیں دراصل وہ انسان ساز کار خانے ہیں جہاں انسانی معاشرے کی تعمیر کے بہترین اکائیاں فراہم کی جاتی ہیں۔اسلامی معاشرے کی بنیاد تو حید کے محکم اور مستحکم تصور پر رکھا گیا ہے۔لہٰذا اسلامی معاشرے کی اصل بنیاد عقیدۂ توحید پر ہی ہے۔ توحید یعنی تمام کائنات کاا یک اور واحدخالق و مالک جس نے تمام کائنات کو بنایا ہے۔ اور انسان کیلئے کائنات کی تمام اشیاء کو مسخر کردیا ہے۔ انسان کو چاہئے کہ نہ صرف اپنے خالق کے ساتھ عبادت و ریاضت کے ذریعے رابط قائم کرے بلکہ اپنے بہترین معاملات کی بنیاد پر اپنے جیسے دیگر انسانوں کے ساتھ بھی مرتبط رہے۔اکثر دیکھا گیا ہے کہ ایک انسان دوسرے انسان کے ساتھ اس وقت ظلم و تعدی کے ساتھ پیش آتا ہے کہ جب اسے یہ گمان ہو کہ وہ نہایت ہی بہادر اور طاقت ور ہے اور تکبر کے نشے میں چور وہ ظلم و زیادتی میں جا نکلتا ہے ۔ اس کے برعکس عقیدہ ٔتوحید ایک مومن کو یہ باور کراتا ہے کہ ایک انسان کتنا ہی بڑاذی اقتدار،ذی اختیار اور صاحبِ جاہ و حشم کیوں نہ ہو ،وہ خدائے کبیر و قادرکی بارگاہ اپنے آپ کو ذلیل و پست سمجھے ۔نتیجتاًبنی آدم کے درمیان اونچ نیچ،ذلت و عزت،صغیر وکبیر ،قدرتمندو کمزور کے تئیں عامیانہ تصور مٹ جاتا ہے۔چنانچہ قرآن مجید ایک آیت کے ذریعے عالمی سطح پر انسانی برادری کی تشکیل کا اعلان یوں کرتی ہے۔ٰ ’’انسانو! ہم نے تم کو ایک مرد اور ایک عورت سے پیدا کیا ہے اور پھر ہم نے تم میں شاخیں اور قبیلے قرار دیئے ہیں تاکہ ایک دوسرے کو پہچان سکو۔‘‘
اس آیت کا پہلا ہی حصّہ یعنی’’ انسانو ہم نے تم کو ایک ہی مرد اور ایک عورت سے پید ا کیا ہے ‘‘ تمام انسانوں کو عالمی برادری تشکیل دینے کی دعوت ہے۔ اور اس کی معقول اور ٹھوس وجہ بھی بتائی گئی ہے کہ خلقت کے اعتبار سے تمام انسانوں کا ایک ہی سرچشمہ ہے اور دوسرے حصّے میں انسانیت کی قبائلی ، نسلی اور صنفی کثرت کا بھی اعتراف کیا گیا ہے اور ساتھ ہی ساتھ اس کی غرض و غایت بھی بتائی گئی ہے کہ قبائل و گروہ میں انسانوں کو بانٹنے کی غرض محض ان کی شناخت و پہچان کو برقرار رکھنا ہے۔اس آیہ ٔ مبارک کے ضمن میں ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ اسلامی معاشرے میں افراد کے مابین آپسی روابط کا انحصار آپسی بھائی چارے پر ہے۔ کیونکہ خلقت کے اعتبار سے یہ آپس میں بھائی بھائی ہیں۔ یہاں مساوات ہی مساوات ہے۔ تمام انسان پیدائشی طور پر مساوی اور برابر ہے۔ کسی انسان کو کسی انسان پر پیدائشی طور پر برتری حاصل نہیں ہے۔ ظاہر ہے جب مساوات ہر طرف کارفرماء ہو تو بنی آدم کے مابین رشتۂ اخوت و محبت استوار ہوگا۔ جہاں کہیںذات پات ،رنگ و نسل وغیرہ کی اونچ نیچ کی آمیزش ہوئی وہاں پر نفرت اپنے آپ ہی سراُبھارتی ہے۔
رابطہ۔ 7006889184
[email protected]

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
ٹورازم کانفرنس ملی ٹینسی کا مناسب جواب||ملی ٹینٹوں کیلئے کوئی جگہ نہیں سیاحت کے شعبے کی ترقی صرف پرامن اور محفوظ ماحول میں ممکن:ایل جی
صفحہ اول
مارننگ ٹائم کیساتھ سکول کھولنے پر عوامی حلقے برہم متعدد بچے سکول نہیں جاسکے، ہزاروں بچوں کو صبح 5:30بجے جگانا پڑا، سینکڑوں کلاس رومز میں سو گئے
کشمیر
مارننگ ٹائم حتمی نہیں:وزیر تعلیم
کشمیر
سی ڈی ہسپتال کیلئے نئی بلڈنگ کی تعمیرکب شروع ہوگی؟ ۔ 2019میں فیصلہ لیا گیا،تعمیر شروع ہوئی تو ڈی پی آر تبدیل کیا گیا
کشمیر

Related

جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

July 3, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

June 26, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل

June 19, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

June 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?