Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جمعہ ایڈیشن

اسلام کاگھریلو نظام

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 8, 2019 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
14 Min Read
SHARE
 اللہ  کی قدرت کا یہ کرشمہ ہے کہ جس مرد اور عورت میں کبھی ملاقات نہیں ہوتی کوئی رشتہ داری نہیں ہوتی ان کے دلوں میں نکاح کے ذریعے ایک دوسرے کے لئے محبت موجزن ہو جاتی ہے اور رحمت و ہمدردی کے سوتے پھوٹ پڑتے ہیں اور ایک دوسرے پر جان نثار ہو جاتے ہیں۔ یہ سب محض اللہ تعالی کی قدرت کا کرشمہ ہی تو ہے۔ ارشاد ربانی ہے: اللہ کی نشانیوں میں سے ہے کہ تمہاری ہی جنس سے بیویاں پیدا کیں تاکہ تم ان سے آرام پاؤ اس نے تمہارے درمیان محبت اور ہمدردی قائم کردی یقینا غوروفکر کرنے والوں کے لئے بہت سی نشانیاں ہیں۔(روم،آیت:۲۱)
نکاح زوجین کے مابین ایک معاہدہ ہے جس میں ایک طرف سے کفالت اور پرورش کی ذمہ داری ہے تودوسری طرف سے اطاعت وفرمان برداری ہے اور یہ نکاح درحقیقت ایک دائمی معاہدہ ہے جو اس عہد و پیمان سے اچھی طرح واقف ہوں تاکہ مستقبل میں یہ رشتہ مستحکم ثابت ہو۔دین اسلام میں نکاح کے ذریعے عورت اور مرد چند دن کیعیش و تفریح کے لئے نہیں ملتے ،بلکہ زندگی بھر کی رفاقت، الفت اور محبت کی خاطر ایک مضبوط عہد کے تحت رشتہ نکاح سے منسلک ہو تے ہیں۔ قرآن کریم نے اسے مضبوط عہد و پیمان سے تبیر فرمایا۔ (النساء،آیت:۲۱)  اسلام نے سکون دل کے واسطے جنسی جذبات کی تسکین کی خاطر نکاح کی ترغیب دی کیونکہ یہ انسان کی ضرورت ہے اسی وجہ سے شریعت نے نکاح کو عبادت کا درجہ دیا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے اپنی بیوی سے ہم آغوش ہونے میں بھی تمہارے لئے صدقہ کا ثواب ہے (مسلم شریف)۔
خاندانی نظام کا استحکام بے حد اہم ہے اور خاندان کا ٹوٹ اور بکھر جانا اسی قدر نقصان دہ ہے۔ موجودہ مغربی تہذیب نے شخصی آزادی کے تصور کو اتنی وسعت دے دی کے افراد پر خاندان کی گرفت کمزور ہوگی، خاص کر طلاق کے واقعات بہت بڑھ گئے اور اب خود مغربی معاشرہ اس نقصان کو محسوس کر رہا ہے لیکن اب وہ اتنی دور جا چکا ہے کہ اس کی واپسی دشوار ہے مادہ پرستی یا مادی ذہنیت کی وجہ سے انسان خود بھی پریشان ہوتا ہے اور دوسروں کو بھی پریشان کرتا ہے خاندانی نظام کو مستحکم کرنے اور اسے مضبوط بنانے کے لئے چند قابل توجّہ نقطوں کا لحاظ کرنا ضروری ہے:
1-اخلاصِ نیت:خاندانی نظام کو مستحکم بنانے کے لئے نکاح مسنون ایک موثر ذریعہ ہے جس طرح ہر عمل کے لئے اخلاص وللہیت مطلوب ہے ، اسی طرح اخلاص کی بدولت اللہ کی مدد شامل ہوتی ہے۔ نکاح سے قبل بھی نیک نیتی مطلوب ہے،اللہ کے رسول فرماتے ہیں: جو شخص کسی عورت سے اس کی دنیا وی عزت دو حیثیت کی وجہ سے شادی کرے گا تو اللہ اس کی ذلت ہی میں اضافہ کرے گا اور جو شخص اس کے مال ومتاعکے سبب سے شادی کرے گا ، اللہ تعالی اس کے فقر و فاقہ میں اضافہ کرے گا اور جو اس کے حسب ونسب کے سبب نکاح کرے گا تو اللہ اس کو پست کر دے گا اور جو شخص کسی عورت سے صرف اس لئے نکاح کرتا ہے کہ اس کی اپنی نگاہیں نیچی رہیں،شرم گاہ محفوظ رہے اور صلہ ٔ رحمی کرے تو اللہ تعالیٰ ان دونوں یعنی میاں بیوی کو ایک دوسرے کے لئے مبارک بنا دیگا۔(معجم اوسط،حدیث:۲۳۴۲)
2-نکاح کے لئے دین داربیوی کا انتخاب:مستحکم خاندانی نظام کی بنیاد تقوی ،طہارت، دین داری اور اخلاق و کردار پر ہونا چاہئے۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:عورت سے نکاح چار چیزوں کی وجہ سے کیا جاتا ہے،اس کے مال کی وجہ سے یا خاندان کی وجہ سے یا حسن و جمال کی وجہ سے یا دین کی بنا پر پس تم دین دار عورت کو ترجیح دو ۔ (بخاری و مسلم)کیوں کہ مال دار عورت صرف آپ کی دنیوی کامیابی کا سبب ہو سکتی ہے جب کہ دین داد عورت آپ کی اور آپ کے بچوں کی دنیا اور آخرت دونوں کامیاب بنا سکتی ہے۔
3-عائلی زندگی میں حسن معاشرت: ارشادباری تعالیٰ ہے اور ان کے ساتھ معاشرت اور بودباش میں اچھا برتاؤ کرو اگر وہ تمہیں ناپسند ہو تو ہو سکتا ہے کہ تمہیں ایک چیز ناپسند ہو اور اللہ تعالی نے اسی میں تمہارے لیے بہت سی بھلائیاںرکھی ہوں۔( نساء آیت نمبر ۱۹)۔ اللہ رب العزت نے بیویوں کے ساتھحسن سلوک کرنے کا حکم دیا ہے، اس لئے کہ بعض مواقع پر برا برتاؤ تعلقات میں کشیدگی اور شوہر کی نافرمانی کا ذریعہ اور سبب بن سکتا ہے مذکورہ آیت کریمہ میں ہمارے لیے درس عبرت یہ ہیں کہ بالفرض میاں بیوی کے مابین گر نفرت پیدا ہوجائے تو صبر جمیل اور تحمل سے کام لینا ہی ضروری ہے۔
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کوئی مومن مرد کسی مومنہ عورت سے نفرت نہ کرے، اگر اس کی ایک خصلت اسے بری لگے تو دوسری کوئی خصلت اچھی لگے گی (مسلم شریف) ۔اسلام نے بیوی کے ساتھ حسن سلوک کی بڑی تاکید فرمائی ہے اور برائیوں کے مقابلے میں اچھائیوں اورعیوب کے مقابلے میں اس کی خوبیوں پر نظر رکھنے کی تعلیم دی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: تم میں سے سب سے بہتر وہ ہے جو اپنی بیوی کے ساتھ بہتر ہے اور میں اپنی بیویوں کے لیے تم سب سے زیادہ اچھا ہو (ترمذی حدیث۲۸۴):
4-اسوہ نبویؐ  کا آئینہ:نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی اللہ تعالیٰ نے دیگر نبیوں ؑ کی طرح ایک بہترین خاندان عنایت فرمایا آپ ؐکی گیارہ بیویاں تھیں، چار بیٹیاں اور تین بیٹوں پر مشتمل ایک پیار بھرا خاندان تھا، نواسے اور نواسیاں بھی تھیں، آپؐ کا برتاؤ ازواج مطہرات کے ساتھ اور اہل خانہ کے ساتھ نہایت درجہ مشفقانہتھا۔ آپ ؐشریفانہ اور فاضلانہ اخلاق کے حامل تھے، گھر والوں کی چھوٹی اور بڑی ضرورتوں کا پورا خیال رکھتے تھے گھر کے کام کاج میں ہاتھ بٹاتے، گھر میں جھاڑو بھی دے دیتے، آپؐ ہمیشہ ازواج مطہرات کے ساتھ خندہ پیشانی کے ساتھ معاملہ فرماتے، کبھی کبھار ہنسی مذاق بھی کرلیا کرتے اور اُم المومنین حضرت عائشہ صدیقہ بنت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہا کے ساتھ دوڑ بھی لگاتے تھے، ازواج مطہرات کے ساتھ مل جل کر کھانا کھاتے اور سونے سے قبل کچھ دیر ان سے باتیں کر لیا کرتے اور اپنا کام خود کر لیتے اور اپنی بیویوں کے ساتھ بہتر سے بہتر سلوک فرماتے، اسی وجہ سے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:تمہارے لیے تمہارے رسولؐ کی زندگی نمونہ ہے۔( احزاب، آیت: ۲۱)
5-رشتوں کے معاملے میں مشورہ: شرپسند عناصر اور فرقہ پرست طاقتیں سیاست کے نام سے غیر مسلم لڑکوں کی شادیاں مسلم لڑکیوں کے ساتھ اور مسلم لڑکیوں کی شادیاں غیر مسلم لڑکوں کے ساتھ کرا رہی ہیں، دوسری طرف تعلیم یافتہ نئی نسل اپنی پسند کی شادی کے لیے مکمل آزادی چاہتے ہوئے اپنی پسند کے رشتے کو ترجیح دیتے ہیں، بعض اوقات وہ والدین کی مرضی اور ان کے مشورہ کو بالکل ہی نظر انداز کردیتے ہیں، دوسری طرف یعنی بعض والدین بچوں کے لئے ایسے رشتوں کا انتخاب کرتے ہیں جو خود ان کے انتخاب کے بالکل ہی برخلاف ہوتے ہیں ۔اس سلسلے میں صحیح اسلامی رویہ کیا ہیَ کیا شرعی رشتہ نکاح کے معاملے میں لڑکوں اور لڑکیوں کو ان کے والدین کی مرضی کول کرنا واجب ہے؟ اگر وہ ایسا نہ کریں گے تو کیا وہ گنا ہ گار ہوں گے ؟ اس میں سب سے اچھا طریقہ یہ ہے کہ شادی جبھی کی جائے جب کہ لڑکا لڑکی اور ان کے والدین سب راضی ہوں اور شادی آپسی مشورے کے ساتھ ہو۔
 6-گھر کا ماحول اسلامی ہو:گھر میں تمام افراد دینی تعلیم سے آراستہ ہون نیز گھر میں ایک جگہ نماز کے لیے مخصوص ہونا چاہیے ۔فرائض کے علاوہ سنتیں اور نوافل گھر آکر پڑھا کریں ، ایسا کرنے سے گھر میں اسلامی اور روحانی فضا قائم ہوگی ۔جب ایسا ہوگا تو اس جگہ کی عزت گھر والوں اور بالخصوص بچوں کی نظر میں رہے گی کہ یہاں بیٹھ کر ٹی وی نہیں دیکھیں گے یا کوئی اور غلط کام اس جگہ بیٹھ کر نہیں کریں گے کہ یہاں ہمارے ابو امی نماز پڑھتے ہیں۔
7-حقوق ِزوجین: اسلام میاں بیوی کو ایک دوسرے کا حق زوجیت ادا کرنے کا حکم دیتا ہے، حقوق کی ادائیگی سے گھریلو زندگی میں امن و سکون بحال ہوگا، اور اسلامی معاشرہ اصلاح کی طرف بڑھے گا ،نیز خاندانی نظام مضبوط و مستحکم ہوگا ۔نیز حقوق میں کوتاہی کے سبب یا افراط و تفریط کی وجہ سے معاشرتی زندگی میں بگاڑ پیدا ہو سکتا ہے، نکاح کے بعد حقوق العباد کے معاملے میں محتاط ہونے کی ضرورت پڑتی ہے، بیوی کے حقوق ادا کرتے کرتے والدین اور دیگر رشتوں کا حقوق ہرگز پامال نہ ہونے پائے، حقوق کے معاملے میں عدل و انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنا ضروری ہے، نکاح سے قبل زوجین یعنی مرد و عورت کو مندرجہ ذیل حقوق سے واقف ہونا ضروری ہے تاکہ ازدواجی زندگی میں حقوق کی ادائیگی کے ساتھ خوشگوار ماحول پیدا ہو اور ایک خوشگوار خاندان کا وجود برپا ہو۔
8-شوہر پر بیوی کے حقوق:اللہ رب العالمین کا فرمان ہے :تم پر عورتوں کے لئے ویسے ہی حقوق ہیں جس طرح ان پر تمہارے حقوق ہیں۔(بقرہ آیت:۲۲۸)
(۱)گفتار و کردار میں حسن اخلاق: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم میںسب سے اچھے وہ لوگ ہیں جو اپنی بیوی کے حق میں سب سے اچھے ہوں۔( ترمذی) (۲) بودوباش نے اچھا سلوک: ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے جب تم کھاؤ تو اسے(بیوی)کو کھلا و،لباس پہنوں تو اسے بھی پہناؤ، منہ پر نہ مارواور اس سے الگ نہ رہو۔(۳)نان و نفقہ کی ذمہ داری: ارشاد ربانی ہے: اور بچے کے باپ پر ان ماؤں کا کھانا اور کپڑا دستور کے مطابق واجب ہے ۔(بقرہ ،آیت : ۲۳۳)(۴)نبی کریم  ؐکی خاص وصیت: ارشاد نبوی ؐہے کہ عورتوں کے ساتھ حسن سلوک کی وصیت قبول کرو، اس لئے کہ عورت کی پیدائش پسلی سے ہوئی ہے اور سب سے بڑا حصہ اس کا بالائی حصہ ہے، اگر تم اسے سیدھا کرنا چاہو گے تو اسے توڑ بیٹھو گے اور اگر تم اسے چھوڑ دو گے تو وہ ٹیڑھی ہی رہے گی ۔(مسلم شریف)(۵) بیوی کے لئے زیب و زینت: عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں اپنی بیوی کے لئے زیب و زینت اختیار کرتا ہوں جس طرح وہ میرے لئے زیب و زینت اختیار کرتی ہے( تفسیر ابن جریر جلد 2 صفحہ: ۴۵۳)(۶)عورت کی بری عادت کو برداشت کرنا: ارشاد نبوی ؐہے کہ کوئی مسلمان کسی مسلمان عورت سے بغض نہ رکھے، اگر اس کی کسی خصلت سے ناراض ہو تو اس کی کسی اور خصلت سے راضی ہوجا۔(۷)دینی معلومات کی تبلیغ: ارشاد ربانی ہے اے مومنو تم اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں کو جہنم سے بچاؤ ،جس کا ایندھن انسان اور پتھر ہیں۔(تحریم آیت : ۶)اللہ ہم سب کے خاندان میں استحکام کے ساتھ ساتھ اسلامی ماحول پیدا فرمائے۔آمین۔ 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ڈاکٹر جتیندرکاآئی آئی ایم جموں میں 5روزہ جامع واقفیت پروگرام کا افتتاح
جموں
نائب تحصیلداربھرتی میں لازمی اردو کیخلاف بھاجپاممبران اسمبلی کا احتجاج اردو زبان کی شرط کو منسوخ کرنے کامطالبہ، احتجاج میں شدت لا نے کا انتباہ
جموں
کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل پی کے مشرا کا ایل او سی کی اگلی چوکیوں کا دورہ فوجی جوانوں سے ملاقات، آپریشنل تیاری، پیشہ ورانہ مہارت کو قائم رکھنے کی ہدایت
پیر پنچال
۔4گاڑیوں کے روٹ پرمٹ معطل، 51گاڑیاں بلیک لسٹ،9ڈرائیونگ لائسنس معطل| ڈیڑھ ماہ میں230گاڑیوں کے چالان، 31گاڑیاں ضبط، 9.65لاکھ روپےجرمانہ وصول
خطہ چناب

Related

جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

July 10, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

July 3, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

June 26, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل

June 19, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?