Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جمعہ ایڈیشن

اسلام پیغامِ رحمت

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: December 14, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
13 Min Read
SHARE
امریکہ   سے ایک انسائیکلو پیڈیا چھپا جس کا نام ’’انسان اور اس کے معبود‘‘(MAN AND HIS GODS) ہے ۔اس میں مختلف مذاہب پر مقالے ہیں۔اسلام پر جو مقالہ ہے اس کے عیسائی مقالہ نگار نے اسلامی انقلاب کے عظیم نتائج کے بارے میں یہ الفاظ لکھے ہیں :’’اسلام کے ظہور نے انسانی تاریخ کے دھارے کا رُخ موڑا ہے ‘‘۔یہ ایک مستشرق کی زبان سے اسلام کی پیدا کردہ ان بنیادی تبدیلیوں کا گویا اعتراف ہے جنہوں نے اسلام کو باطل ادیان پر غلبہ پانااُسی طرح آسان کیا جیسے بارش کے بعد کھیتوں سے فصل اُگ آنا۔
تاریخ عالم شاہد ِعادل ہے کہ صرف اسلام ہی ایک انقلاب ہے جسے ہمہ گیر ،ہمہ جہتی اور اکمل ترین کہا جاسکتا ہے اور یہ انقلاب نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم نے تئیس سال کے عرصہ میں جزیرۃ العرب میں برپا کیا۔ ا س سے یہ حقیقت اظہر من الشمس ہوتی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انسان کو نہ صرف باہر سے کلی طور بدل کے رکھ دیا بلکہ اس کو اندر سے بھی بدل دیا ۔ انقلاب اسلامی کے بدیہی نتائج پر ڈاکٹر اسراراحمدؒ کیا خوب فرماتے ہیں:’’ آںحضور ؐ کے لائے ہوئے انقلاب میں ڈھونڈے سے بھی کوئی چیز ایسی نہیں ملے گی جو یکسر تبدیل ہوکر نہ رہ گئی ہو۔محمد رسول اللہؐ اور ان کے جانثار صحابہ ؓ کی جدوجہد سعی و کوشش ،محنت و مشقت اور ایثار و قربانی کے نتیجہ میں لکھوکھا مربع میل زمین کے ایک ملک کے رہنے والوں کی زندگیوں میں ایک ایسا انقلاب عظیم برپا ہوگیا کہ ان کی سوچ بدل گئی،ان کا فکر بدل گیا ،ان کے عقائد بدل گئے ،ان کی اقدار بدل گئیں ،ان کے عزائم بدل گئے ،ان کے مقاصد بدل گئے ،ان کی آرزوئیں بدل گئیں ،ان کی تمنائیں بدل گئیں،ان کی زمین بدل گئی ،ان کا آسمان بدل گیا ،ان کے دن بدل گئے ،ان کی راتیںبدل گئیں ،ان کی صبحیں بدل گئیں ،ان کی شامیں بدل گئیں ،یہاں تک کہ اگر پہلے انہیں زندگی عزیز تھی تو اب( حق وصداقت کی سر بلندی کے لئے) موت عزیز ہوگئی۔جو رہزن تھے وہ رہبر بن گئے ،جو اُمی محض تھے وہ متعدد علوم و فنون کے موجد بن گئے ،جو بے شمار ذمائم اخلاق میں مبتلا تھے وہ مکارم اخلاق کے معلم و داعی بن گئے ،جو بدچلن اور نفس پرست تھے وہ عصمت و عفت کے محافط بن گئے،جو بے قید حصول معاش کے عادی اور اسراف و تبذیر کے خوگر تھے وہ مال و دولت کے امین بن گئے ۔یہ ہے ہمہ گیر برکت انقلاب کی جو محمد عربیؐ نے برپا فرمایا۔
نبی رحمت ؐ جس قوم میں معبوث ہوئے ،رُبانی ارشاد کے مطابق وہ قوم جھگڑا لو تھی۔اس جھگڑالو قوم کی وحدت و تنظیم کے بارے میں ارشاد ربانی ہے :’’اگر تم زمین کے سارے خزانے بھی خرچ کر ڈالتے جب بھی ان کے دلوں کو آپس میں نہیں جوڑ سکتے تھے۔‘‘(الانفال:۶۳)۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انسان کو اندر سے جس طرح بدل کے رکھ دیا ،تاریخ عالم میں اس کی نظیر کلی طور ناپید ہے۔انسان کو اندر سے کلی طور بدلنے کی نظیر ذرا ملاخطہ ہو :۔غامدیہؓ دربار رسالت میں حاضر ہوکر عرض کرتی ہے ،یا رسول اللہ! مجھ سے غلطی سرزد ہوگئی ہے ، مجھے طاہر کروادیجئے۔آپ ؐ نے ان کو واپس کروادیا ۔دوسرے روز پھر آئیں اور کہنے لگیں ’’آپ ؐ ہمیں کیوں واپس کرتے ہیں؟ہاں، میں حاملہ بھی ہوں۔آپ ؐ نے فرمایا : جاؤ جب ولادت ہوجائے تو آنا۔ولادت سے جب فارغ ہوئیں تو پھر آئیں ،لڑکا کپڑے میں لپٹا ہوا تھا ،کہنے لگی :یہ میر ابچہ ہے ، آپؐ نے فرمایا :جا دودھ پلائو جب کچھ کھانے لگے تولانا ۔جب دودھ چھڑایا تو پھر آئیں ،لڑکے کے ہاتھ میں روٹی کا ٹکڑا تھا ،کہنے لگیں:اے اللہ کے نبی ؐ ، لیجئے میں دودھ پلانے سے بھی فارغ ہوگئی اور یہ کھانا بھی کھانے لگا ۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لڑکا ایک مسلمان کے سپرد کیا،حد قائم کرنے کا حکم فرمایا،سینہ تک گڑھا کھودا گیا اور آپ ؐکے حکم مطابق غامدیہ کو سنگسار کردیا گیا۔ یہ ہے انسان کو اندر سے بدل دینے کا معجزہ کہ خوف خدا کے سامنے زندگی بھی ہیچ ہے ۔ یہ اسلامی انقلاب ہی کا یہ کرشمہ تھا کہ ظاہراً کسی جاسوسی نظام کے نہ ہوتے ہوئے بھی محض خوفِ خدا اور خوف آخرت نے غامدیہؓ کو اپنے گناہ کی سزا بخوشی بھگتنے پر آمادہ کیا ۔
 رسالتِ محمد یؐؐ نے تاریخ کے دھارے کا رُخ موڑا ۔اس سلسلے میں امریکی اسکالر ڈاکٹر مائیکل ہارٹ جو خود عیسائی ہیں، نے اپنی معرکتہ الارا تصنیف ''The Hundred"۱۹۸۰ نے یہ کہہ کر کیا ہے کہ"He is the only person supremely successful in both the religious and seculor fields" یعنی آپ ؐواحد شخصیت ہیں جو دینوی اور دنیوی اعتبار ات سے انتہائی کامیاب ترین شخصیت ہیں۔شخصیت کے انتخاب اور درجہ بندی میں مؤ لف نے کوئی مذہبی پہلو مدنظر نہیں رکھا نہ ہی اپنے عقائد کو پیش نظر رکھا ہے بلکہ اس کا موضوع ہی یہ ہے کہ تاریخ انسانی کے دھارے کے رُخ کو موڑنے والی کون کون سی شخصیت ہیں،ان شخصیات میں نمبر ایک پر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بوجوہ رکھ دیا ہے ۔ڈاکٹر مائیکل ہارٹ کے تجزیے سے تاریخ انسانی میں جتنی عظیم شخصیات ہیں وہ اگر دنیوی پہلو (سیکولر فیلڈ) سے بلندی کی حامل ہیں، مثلاً سکندر اعظم اور اسی جیسے بڑے بڑے فاتح حکمران لیکن یہ مذہبی میدان میں اس درجے پستی کا شکار ہیں کہ منفی نمبرات کے یہ مستحق قرار پاتے ہیں۔ لہٰذایہ صرف اور صرف نبی رحمت ؐ کی ذات ِاقدس ہے جو دونوں میدانوں یعنی مذہبی اور سیکولر میدانوں میں انتہائی بلندی پر فائز ہے ۔
دنیا نے ماضی قریب میں دو انقلابات دیکھے ہیں :اول انقلاب فرانس اور دوم انقلاب روس۔دونوں انقلابوں نے لاکھوں نہیں کروڑوں انسانون کا خونِ ناحق بہاکر زمین کو لالہ زار بناکے رکھ دیا لیکن نتیجتاً انسان ان انقلابات کے کے ذریعے انسان کا بیرون بدلا اور اس طرح بدلا کہ ظاہر بین نظروں میں وہ خوشنما اور نظروں کو خیرہ کرنے والا دِکھا لیکن اندر سے انسان کیا بدلا ،اُس نے وحشی درندے اور ظالم کا روپ دھار کرکے بَرو بحر میں ایسا فساد برپا کیا کہ عالم انسانیت امن وعدل کے لئے مضطر و بے چین ہوا آخر اس حیات ِ مستعار جو زیادہ سے زیادہ ساٹھ سترسال پر محیط ہو ،انسان کو کیا چاہئے صرف دو چیزیں : امن اور عدل اور بس ۔تاریخ کے پنوں سے یہ حقیقت مبرہن ہوتی ہے کہ اسلام دنیا کا وہی واحد پیغام ہے جس نے عالم ِانسانیت کو رنگ ، نسل ،زبان و علاقہ ،ذات برادری اور من وتُو سے بالاتر ہوکر ایمان ، عمل ِصالح اور جہد مسلسل سے امن و عدل کے زریںاصولوں ،اقدار اور منشور سے مربوط کر دیا۔ دین فطرت اسلام کی رگ رگ میں امن وعدل کی شرینی بدرجۂ اتم موجود ہے لیکن کراہتی انسانیت کو امن وعدل سے مالا مال کر نے کے لئے مسلمانوں کا اسلام کا پیکر اور رحم کا مجسمہ بننا پہلی شرط ہے ۔ افسوس ہماری دوغلی پالیسی نے اسلام کی ساکھ کو غیر مسلم دنیا کے سامنے بُری طرح متاثر کرکے رکھ دیا ہے ۔ڈاکٹر ہوف مین جرمنی کے ممتاز دانشور ہیں جنہوں نے ۱۹۸۰ء اسلام قبول کیا ۔ان کی کتاب ’’اسلام ہی متبادل‘‘(Islam the Alternative)نے جرمنی کیا یورپ میں ہنگامہ مچا دیا ۔اس میں انہوں نے اپنے مطالعہ اور مشاہدہ کی روشنی میں اہل مغرب کو یہ خیر خواہانہ مشورہ دیا کہ بہتر ہے، وہ اسلام سے کشمکش کا راستہ چھوڑ کر اس کے ساتھ مفاہمت کرلیں ،کیونکہ اسلام بہر حال اور بہر صورت غالب ہوکر رہے گا ۔دنیا میں اسلام کا مستقبل کیسا ہے؟ جواب میں ڈاکٹر ہوف میں کہتے ہیں ’’روشن،بالکل روشن‘‘البتہ یہ اپنی بات کو مسلمانوں کے طرز عمل کے ساتھ مشروط کرتے ہیں یعنی اولاً مسلمان اپنی زندگیو ں کو قرآن و سنت کے تقاضوں کے مطابق ڈھالیں اور ثانیاً اپنی تمام توانائیاں سمیٹ کر مسلمان دین حق کو بنی نوع انسان کے سامنے پیش کرنے لگادیں ۔ ڈاکٹر الفرڈ ہوف مین کو اس امر میں زرہ برابر شک نہیں کہ اس وقت روئے زمین پر اگر ایسا کوئی نظریہ حیات ہے جو دنیا میں انسانوں کی فلاح اور مرنے کے بعد ان کی نجات کا ضامن ہے تو وہ ہے اسلام،اور جب وہ یہ کہتے ہیں تو یوں ہی ہوا میں نہیں کہتے نہ کسی جذباتی مسلمان کے طور پر کہتے ہیں بلکہ اپنے عمیق مطالعہ اور طویل مشاہدہ کی بنیاد پر کہتے ہیں۔(اقتباس ’’خبر و نظر‘‘ دعوت ۱۶؍ فروری ۲۰۰۰ ؁ء) ۔ الغرض ہم بحیثیت مسلمان اپنی زندگیوں کو کلی طور پر اللہ کے رنگ میں رنگ لیں۔دوئی کو یکسر ترک کر یکسوئی کے ساتھ قرآن و سنت کی طرف مراجعت کریں ،مستقبل انشاء اللہ اسلام ہی کا ہے ۔اس ضمن میں سید مودودیؒ کے یہ زرین خیالات ملاخطہ فرماکر تمہیں اپنا بے لاگ احتساب کرکے اپنی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لانے کی سعی کرنی چاہئے۔ہم میں سے ایک ایک بڑھ چڑھ کر دنیا کے سامنے آپؐ کی دکھائی ہوئی راہ کے واحد صراط المستقیم ہونے کا اعلان کرتاہے اور پھر وہی دنیا ہم کو صریح طور پر اس صراط المستقیم سے منحرف دیکھتی ہے۔سوچنے والے دل ضرور سوچیں گے اور پوچھنے والی زبانیں یہ پوچھیں گی بھی کہ اللہ کے بندو! جب تمہارے نزدیک واقعی یہ صراط المسقیم ہے تو اسے چھوڑ کر دوسرے راستوں پر چلنے کے لئے تمہیں کس نے مجبور کیا ہے؟تمہاری زبانیں کہتی ہیں کہ رسول خداؐ کا طریقہ برحق ہے ۔اُن کی زندگی مثالی زندگی ہے ،اُن کا حکم واجب الاطاعت ہے اور ساری دنیا کی فلاح صرف اُن کی اتباع میںہے ،مگر تمہارا عمل کہتا ہے کہ اُن کا بتایا ہوا کوئی طریقہ تمہارے لئے سند نہیں۔اُن کے کسی حکم کی اطاعت پر تم راضی نہیں اور فلاح تمہیں ہر راستہ میں نظر آئی ہے مگر نظر نہیں آتی تو اسی ایک رسولؐ کے راستے میں جس کے اتباع کی دوسری دعوت دیتے ہو۔اس روش کو اگر ایک غیر مسلم مضحکہ انگیز قرار دے تو آخر ہم کیا جواب دے کر اسے مطمئن کرسکتے ہیں؟ اور جو چیز معمولی انسانوں کو کھٹکتی ہو ،کیا ہم توقع رکھتے ہیں کہ اللہ کی نگاہ ِ حقیقت بین اسے پسند کرلے گی۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Elvis The new Queen Lifetime Video slot Enjoy Totally free WMS Online slots
Nordicbet Nordens största spelbolag med gambling enterprise och possibility 2024
blog
Elvis the new king Gambling establishment Online game Courses
Find Better On the web Bingo Web sites and you may Exclusive Also provides in the 2025

Related

جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

July 10, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

July 3, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

June 26, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل

June 19, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?