اسلام آباد (اننت ناگ)//اسلامی جمعیت طلبہ کی طرف سے یکم مارچ سے جو تحفظ ماحولیات مہم شروع کی گئی تھی، اس سلسلے میں جمعیت یونٹ آرونی اسلام آباد نے صبح سویرے ہی ڈرین کی صفائی عمل میں لائی جو تقریباً ایک کلو میٹر ہے اور ساتھ ہی ساتھ اس ڈرین کی غبارکاری (fumigation) بھی کی۔ اس کے بعدماحولیات سے متعلق جانکاری کے حوالے سے ریلی بھی نکالی گئی جس میں گاوں کے تین اسکولوں کے طلاب نے شرکت کی۔ آخر پر اسلامی جمعیت طلبہ ناظم ضلع ضلع اسلام آباد نے تحفظ ماحولیات پر روشنی ڈالی۔