عشرت حسین بٹ
منڈی// ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں قائم اسلامیہ ہایر سکنڈری سکول منڈی میں ایل ای سی ،ایم ای سی اور یو ای سی کلاسوں کے ننھے منے بچوں کے درمیان دو روزہ کھیل مقابلے کروایے گیے جس دوران کبڈی والی بال کرکٹ کھوکھو کے مقابلوں میں بچوں نے حصہ لیا ۔اس دوران ان مقابلوں میں جیت حاصل کرنے والے بچوں میں انعامات بھی تقسیم کیے گیے ۔سکول انتظامیہ کے مطابق ان کھیل مقابلوں کا مقصد چھوٹے چھوٹے بچوں کی قابلیت کو نکھارنا ہے اور تعلیم کے ساتھ ساتھ ان بچوں کو جسمانی طور بھی بہتر نشو و نما کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی سکول احاطے میں ان کھیل مقابلوں کا انعقاد کرویا گیا جس دوران طلبا نے مختلف کھیلوں کے زریعہ اپنے ہنر کا مظاہرہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ آنے والے وقت میں سکول کی چھوٹی کلاسوں کے بچوں کے ساتھ ساتھ بڑی کلاسوں کے بچوں کے لیے بھی پروگرامز کا انعقاد ہونے جا رہا ہے ۔