سرینگر //ادبیات اور سماجیات میں تحقیق کے طرےقہ کار کے موضوع پر تین روزہ ورکشاپ منگل کو اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں منعقد ہوا ۔ ورکشاپ شعبہ عربی زبان ، ادب اور شعبہ اسلامیات کی جانب سے منعقد کیا جارہا ہے۔ ورکشاپ کے افتتاحی سیشن میںمعروف ماہر تعلیم اور ریاستی کے دیگر سکالروں اور یونیورسٹی کے عہدیداران بھی موجود تھے۔ افتتاحی سیشن کی خصوصیت پروفیسر ائے آر قدوائی اور پروفیسر ثنا ءاللہ ندوی کی جانب سے اہم خطبہ دیا گیا ۔ اپنے خطبے میں پروفیسر قدوائی نے قران کے ترجمے کے مختلف طریقوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ادبیات اور سماجیات میں گہری تحقیق کے مواقع اور ان میں مشکلات پر روشنی ڈالی جبکہ اس موقعے پر پروفیسر ندوی نے ادبیات اور سماجیات کو درپیش مسائل پر روشنی ڈالی اور ان مسائل کے حل کیلئے تجاویز پیش کیں۔وائس چانسلر پروفیسر مشتاق احمد صدیقی نے افتتاحی خطبہ دیا ۔