اسلامک یونیورسٹی میں انٹر کالج ایتھلیٹک چیمپئن شپ کا افتتاح

سرینگر//اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اونتی پورہ میں دو روزہ انٹر کالج ایتھلیٹک چیمپئن شپ برائے مرد/خواتین 2022 کا کل افتتاح ہوا۔چیمپئن شپ میں وادی کے مختلف کالجوں کے لڑکے اور لڑکیاں تقریباً دو سو شرکاء حصہ لے رہے ہیں۔ دو روزہ چیمپئن شپ میں شارٹ/مڈل اور ریلے ریس، لانگ جمپ، شاٹ پٹ اور جیولین تھرو شامل ہوں گے۔اسلامک یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر شکیل احمد رومشو نے افتاح کرتے ہوئے کہا کہ “عالمی معیار کے کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی دستیابی کے ساتھ، IUST مستقبل میں بھی اس طرح کے کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ وائس چانسلر نے حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو ان کی مثالی کاوشوں پر مبارکباد دی اور ان میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر ڈین اکیڈمک افیئرز، فنانس آفیسر اور دیگر سربراہان اور ڈینز بھی موجود تھے۔