اونتی پورہ//اسلامک یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی اونتی پورہ نے ایم بی اے شعبہ کی آٹھ طالبات پر گزشتہ دنوں کمرے میں زہریلی گیس سے حملے میں چار طلبہ کو ملوث پاکر انکے خلاف معطلی کے احکامات صادر کرنے کے ساتھ ہی یونیورسٹی کیمپس میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔یونیورسٹی ذرائع سے معلوم ہوا ہے اونتی پورہ میں قائم اسلامک یونیورسٹی میں 25اکتوبر اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ پیش آیا جس کے دوران ایم بی اے شعبے سے تعلق رکھنے والے 8طالبات کمرے میں زہریلی گیس ڈالنے سے بے ہوش ہوئے تھے جن کو ابتدائی طور پی ایچ سی اونتی پورہ میں داخل کیا گیا ۔ بعد میں آٹھ میں سے پانچ طالبات کو سرینگر کے ایک ہسپتال میں منتقل کیا گیا جس کے بعد پولیس نے ایک درج کر کے الگ سے تحقیقات شروع کرنے کے علاوہ یونیورسٹی حکام نے الگ سے ایک تحقیقاتی ٹیم مقرر کی جن کو 24 گھنٹوں کے اندر اندرادارے کے وائس چانسلر کو اپنا رپوٹ پیش کرنے کے لئے کہا گیا ۔ یونیورسٹی میں تعینات ایک اعلی آفسر نے بتایا کہ ابتدائی طور پر چار طلبہ کو قصوروار پایا گیا ہے جن کو یونیورسٹی سے معطل کر کے یونیورسٹی کے اندر داخل ہونے پرپابندی عائد کی گئی ہے ۔ واضح رہے یہ واردات اُس وقت رونما ہوئی جب وادی بھر میں گیسو تراشی کے پر اسرار واقعات سے خواتین میںخوف و ہراس کا ماحول تھا۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر مشتاق صدیقی نے یونیورسٹی انتظامیہ کی اس کارروائی کی تصدیق کی ہے۔پروفیسر صدیقی نے کہا کہ ابتدائی چھان بین کے دوران انٹر نیشنل بزنس کے چار طلباء کو نظم و ضبط کی سنگین خلاف ورزی کا مرتکب ٹھہرایا گیا ہے، لہٰذا ان کی فوری معطلی عمل میں لائی گئی۔ معلوم ہوا یونیورسٹی ادارے میں اسطرح کے واقعات کو روکنے کے لئے مذید اقدامات کے تحٹ سی سی ٹی وئی کیمرے نصب کرے گی ۔