عظمیٰ نیوز سروس
اونتی پورہ// اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹکنالوجی میں منگل سے انٹر ڈپارٹمنٹل ایتھلیٹک میٹ 2025 کا آغاز ہوا، جس میں مختلف شعبہ جات کے طلبا کی فعال شرکت دیکھی گئی۔ مرد اور خواتین دونوں کھلاڑیوں نے متعدد ٹریک اور فیلڈ مقابلوں میں حصہ لیا۔پروفیسر شکیل احمد رومشو، وائس چانسلر نے تمام شرکا کے لیے اپنی نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ کھیل اور جسمانی تعلیم طلبہ کی مجموعی نشوونما کے لیے ناگزیر ہیں۔ دن کا اختتام انعامات کی تقسیم کی تقریب کے ساتھ ہوا جس میں فاتحین کو ان کی غیر معمولی کارکردگی کا اعزاز دیا گیا۔