حسین محتشم
پونچھ//حضرت علامہ انورشاہ کشمیری اسلامک انٹرنیشنل اکیڈمی شہر پونچھ میں زیر تعلیم تین خوش نصیب طالبات نے ہاکیہ اکیڈمی کی تاریخ میں سب سے پہلے درجہ ہفتم میں مکمل قرآن کریم حافظ کرلیا ہے۔بتا دیں کی اکیڈمی کے نصاب تعلیم کی ترتیب میں درجہ ہشتم (آٹھویں کلاس) تک زیر تعلیم طالب علم قرآن کریم مرحلہ وار حافظ کر سکتا ہے مگر حافظہ صوفیہ اقبال چودھری انوریہ دختر ماسٹر شوکت علی اقبال ساکن گاؤں شیندرہ تحصیل حویلی ضلع پونچھ،حافظہ عائشہ فردوس انوریہ تانترے دختر ماسٹر شفیق احمد ساکن گاؤں اڑائی تحصیل منڈی ضلع پونچھ،حافظہ سیدہ آیت کرمانی انوریہ دختر ماسٹر سجاد احمد کرمانی ساکن گاؤں فتح پور تحصیل منڈی ضلع پونچھ نے آٹھویں کلاس میں پہنچنے سے قبل ہی حفظ قرآن کریم مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی ہے۔پونچھ کے معزز شہریوں نے اس کامیابی پر تینوں طالبات، ان کے والدین، ہاکیہ کی انتظامیہ، پرنسپل، وائس پرنسپل، سپروائزر، جمیع معلمین ومعلمات،جمیع والدین وسرپرستان اور بالخصوص شعبہ حفظ ودینیات کی نگراں حافظہ آسیہ قریشی طیباتی سلمہا کو صمیم قلب سے مبارک باد دی ہے ۔