یو این آئی
یروشلم+دمشق//اسرائیل نے شام-لبنان کی سرحدی چوکیوں پر فضائی حملے کیے اور حزب اللہ پر ہتھیاروں کی اسمگلنگ کے لیے ان راستوں کا استعمال کرنے کا الزام لگایا۔اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز کہا کہ حزب اللہ نے اس کراسنگ کو’غیر قانونی طور پر ہتھیاروں کی منتقلی‘کیلئے استعمال کیا۔ ان کو “اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی” قرار دیا گیا، جو 27 نومبر 2024 تک نافذ العمل ہے۔آئی ڈی ایف نے حزب اللہ کو’دہشت گرد تنظیم‘قرار دے کر اس کی فوجی صلاحیتوں کی تعمیر نو کو روکنے کا عہد کیا ہے۔