یو این آئی
تل ابیب، //اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ یروشلم کی پہاڑیوں میں جنگل کی آگ لگانے کے شبے میں 18 افراد کو حراست میں لے لیا ہے ۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ فی الحال 18 افراد کو حراست میں لیا ہے ۔ ان پر آگ لگانے میں ملوث ہونے کا شبہ ہے ۔ ان میں سے ایک کو رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے ۔نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ آگ پر قابو پانے اور نقصانات کے ازالے کے لیے پوری کوشش کوششوں میں مصروف ہیں۔واضح رہے کہ اسرائیلی میڈیا کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے اطراف بسائی ناجائز یہودی بستیوں کو خوفناک آگ نے گھیر لیا، جس سے پانچ ہزار ایکٹر سے زائد رقبہ جل کر خاکستر ہو گیا ہے ۔آتشزدگی میں 23 افراد زخمی ہوئے ۔جنگل کی آگ مغربی پہاڑوں پر جنگلات میں پانچ مقامات پر لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے شاہراہوں تک پہنچ گئی، جس کے بعد مقبوضہ بیت المقدس اور تل ابیب کے درمیان شاہراہ کو بند کردیا گیا ہے ۔