الور// مرکزی وزیرمملکت برائے خارجہ جنرل وی کے سنگھ نے کہاکہ اسرائیل اور فلسطین کے تعلق سے ہندستان کی پالیسی واضح ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔ مسٹر سنگھ نے ا?ج یہاں نامہ نگاروں سے کرتے ہوئے کہاکہ خارجہ پالیسی میں ایسی کئی باتیں ہوتی ہیں جن پر کوئی کمنٹس نہیں کئے جاتے۔پدماوتی فلم تنازعہ سے متعلق سوال پر انہوں نے کہاکہ تاریخی موضوعات پر فلم تاریخ کو پڑھ کر، سمجھ کر اور متعلقہ لوگوں سے بات چیت کرکے بنانی چاہئے اور اگر کوئی کمی رہ جائے تو اسے ٹھیک کرنا چاہئے اور سماج کے چنندہ لوگوں اور تاریخ دانوں کو بھی فلم دکھا دینی چاہئے۔ مسٹر سنگھ نے کہاکہ سنسر بورڈ کا بھی اپنا ایک اصول ہے کہ جو فلم اس کے اصولوں پر کھری اترتی ہے اسے پاس کرتا ہے۔ گجرات انتخابات کے تعلق سے پوچھ گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ وہاں بی جے پی کی حکومت قائم ہوگی۔