غزہ// مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 3 فلسطینی جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔مغربی کنارے کے علاقے جنین میں اسرائیلی فورسز نے فلسطینی ملٹری انٹیلی جنس کے ہیڈ کوارٹر پر چھاپے کے دوران فائرنگ کرکے 3 فلسطینیوں کوجاں بحق کردیا جب کہ ایک نوجوان کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی اسپیشل فورسز نے فلسطینی ملٹری انٹیلی جنس ہیڈکوارٹر کے باہر سے چند افراد کو گرفتار کرنے کی کوشش تاہم اس دوران مزاحمت میں 3افراد جاں بحق ہوئے جن میں سے 2 کا تعلق فلسطین ملٹری انٹیلی جنس سے ہے۔فلسطینی حکام کا کہنا ہے اسرائیلی فورسز کی بربریت اور فلسطینی نوجوانوں کو ہلاکت کے خلاف مغربی کنارے میں احتجاجاً ہڑتال کی جائے گی۔ فلسطینی انتظامیہ نے ان دونوں افسران کی شناخت 23 سالہ ادھم یاسر علوی اور 32 سالہ تیصر عیسی کے نام سے کی ہے۔ تیسرا مقتول جمیل العموری تھا جو اسرائیلی جیلوں میں قید رہ چکا تھا۔ اسرائیلی فورسز سویلین گاڑی میں آئی تھیں تاہم اْن کا مقصد خفیہ آپریشن کرنا تھا۔علوی کے آخری رسومات میں حصہ لینے کے لئے ہزاروں سوگوار جینن شہر میں سڑکوں پر نکلے۔ جبکہ دوسری جانب فلسطینی قصبوں میں عام ہڑتال کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔