یو این آئی
تل ابیب// اسرائیلی فوج نے کہا ہے حماس کے حملوں کو روکنے کے لیے غزہ کی سرنگوں کو مصنوعی سیلاب کے ذریعے بہا کر نیٹ ورک تباہ کر دیا جائے گا۔ فوجی ترجمان ان نے میڈیا رپورٹس کی تصدیق کی ہے جن میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے بالآخر مصنوعی سیلاب کی مدد سے حماس اور اس کی زیر زمین بنائی گئی پیچیدہ سرنگوں تباہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ تاہم اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس مصنوعی سیلاب کے خطرے کوکم رکھنے کے لیے ضروری آلات نصب کیے گئے ہیں۔امریکہ کی فوجی اکیڈمی کی رپورٹ کے مطابق اکتوبر میں جب جنگ شروع ہوئی تو غزہ میں 500 کلومیٹر سے زیادہ لمبی 1300 سرنگیں موجود تھیں۔ ان سرنگوں کوغزہ میٹرو’ کام نام دیا گیا ہے ۔ یہ حماس کی جنگی حکمت عملی میں اہمیت کی حامل ہیں۔سات اکتوبر سے اب تک لگ بھگ 27 ہزار فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس کے باوجود اسرائیلی فوج ابھی تک اپنے یرغمالیوں کو چھڑا سکی ہے نہ حماس کا خاتمہ ممکن ہوا ہے ۔ اگرچہ مسلسل بمباری کی جارہی ہے ، ٹینکوں کا بے دریغ استعمال جاری ہے اور اسرائیلی اتحادی ملکوں سے ڈرونز کی مدد بھی حاصل کی گئی ہے ۔
جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 26 ہزار 900 تک پہنچ گئی
یو این آئی
غزہ// غزہ پٹی پر 7اکتوبر سے اسرائیلی فوج کے حملوں میںہلاک فلسطینیوں کی تعداد 26 ہزار 900 ہو گئی ہے ۔غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے 117 دنوں سے جاری حملوں کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں ۔