نئی دہلی//مرکزی تفتیشی بیورو(سی بی آئی) کے سابق خصوصی ڈائیریکٹر کے بدعنوانی معاملے میں مبینہ طورپر ملوث ہونے کی جانچ کرنے والے افسران میں سے ایک اے کے بسی نے اپنے تبادلے کو چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں منگل کو عرضی داخل کی۔سپریم کورٹ نے حالانکہ متعلقہ معاملے میں سماعت کے لئے کوئی تاریخ مقرر نہیں کی ہے لیکن یہ اشارہ دیا ہے کہ وہ معاملے کی سماعت کرے گا۔چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت میں جسٹس سنجے کول اور جسٹس کے ایم جوزف کی بینچ نے کہا،''ہم معاملے کی سماعت کریں گے ۔''مسٹر بسی نے اپنی عرضی میں دعوی کیا ہے کہ انہوں نے بدعنوانی کے معاملے میں مسٹر استھانا کے خلاف مجرمانہ دستاویزات حاصل کئے ہیں۔انہوں نے عرضی میں کہا ہے مبینہ طورپر غبن کے معاملے میں مسٹر استھانا کے کردار کی جانچ کے لئے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی جانی چاہئے ۔مسٹر بسی نے سپریم کورٹ سے ثبوت کی تکنیکی طورپر نگرانی کرنے کے لئے دخل اندازی کرنے کی بھی اپیل کی ہے ۔یواین آئی۔