Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جموں

استفادہ کنندگان کوسہولیات فراہم کی جائیں | غیر ضروری تاخیر سے اِجتناب کیا جائے،سکینہ ایتو کی افسران کوسے ہدایت

Towseef
Last updated: April 30, 2025 12:09 am
Towseef
Share
4 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوزسروس

جموں//وزیر برائے صحت و طبی تعلیم، سماجی بہبود اور تعلیم سکینہ اِیتو نے سماجی بہبود محکمہ کے مختلف شعبہ جات کے سربراہان پر زور دیا کہ وہ عوامی خدمات کی فراہمی اور فلاحی سکیموں کی مؤثر اور کامیاب عمل آوری کے لئے ’شہری اوّلین‘ کا نقطہ نظر اَپنائیں۔ وزیر موصوفہ نے اِن باتوں کا اِظہار جموں و کشمیر میں سماجی بہبود محکمہ کی جانب سے چلائی جا رہی مختلف سکیموں کی عمل آوری اوران کے اثرات کا جائزہ لینے کے لئے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔میٹنگ میں کمشنر سیکرٹری سماجی بہبود محکمہ سنجیو ورما، ڈائریکٹر سماجی بہبود جموں وکشمیر مشن ڈائریکٹرز پوشن، وتسلیہ،شکتی،ڈبلیو ڈی سی اور ایس سی وایس ٹی کارپوریشن، ایس سی، او بی سی، پہاڑی زبان بولنے والے اَفراد کی ایڈوائزری بورڈز کے سیکرٹریز، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ری ہیبلی ٹیشن کونسل اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ دورانِ میٹنگ وزیر سکینہ اِیتو نے سال 2024-25ء میں محکمے کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور 2025-26ء کے لئے عملی منصوبہ بندی کے مختلف پہلوؤں پر غور و خوض کیا۔میٹنگ میں وزیر موصوفہ نے اَفسران سے خطاب کرتے ہوئے سماجی بہبود کی سکیموں کی مؤثر عمل آوری کے لئے مربوط نقطہ نظر کو یقینی بنانے کے لئے مختلف محکموں اور ایجنسیوں کے مابین باہمی تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا ۔ اُنہوں نے سکیموںکی عمل آوری میں کمیونٹی کی زیادہ سے زیادہ شمولیت کی ضرورت پر زور دیا تاکہ عوامی ملکیت اور شرکت کو یقینی بنایا جا سکے۔اُنہوں نے سکیموں کی عمل آوری سے متعلقہ تمام عمل کو آسان بنانے کی ہدایت دی تاکہ عوام کو بہتر خدمات میسر آ سکیں۔ اُنہوں نے اَفسران کو ہدایت دی کہ استفادہ کنندگان کو ہر سطح پر سہولیات فراہم کی جائیں اور غیر ضروری تاخیر سے اِجتناب کیا جائے۔اُنہوں نے کہا،’’ استفادہ کنندگان کو بلا وجہ کی تاخیر یا طریقۂ کار کی رُکاوٹوں کا سامنا نہیں ہونا چاہیے۔ ہمارے نظام کو ان فلاحی سکیموں کی ہمدردی اور کارکردگی کے جذبے کی عکاسی کرنی چاہیے۔‘‘اُنہوں نے سکیموں کے زمینی اثرات کا جائزہ لیتے ہوئے اَفسران سے کہا کہ سکیموں کی پیش رفت اور مؤثریت پر نظر رکھنے کے لئے ایک مضبوط مانیٹرنگ میکانزم تیار کیا جائے اورعمل آوری کے دوران حائل چیلنجوں کی شناخت کی جائے۔ اُنہوں نے کمزور طبقوں کی بہتری کے لئے اِختراعی طریقوں اور ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی کو بروئے کار لانے پر زور دیا۔ وزیرموصوفہ نے اِنگریٹیڈ سوشل سیکورٹی سکیم (آئی ایس ایس ایس)،نیشنل سوشل اسسٹنس پروگرام (این ایس اے پی) ، بزرگ شہریوں اور جسمانی طو رخاص اَفرد کے لئے پنشن سکیموں اور لڑکیوں و حاملہ خواتین کی فلاح وبہبود کے لئے ’’ لاڈلی بیٹی ‘‘ اور پی ایم ایم وِی وائی سکیموں کا جائزہ لیتے ہوئے باقاعدہ آڈِٹ، محکمانہ ہم آہنگی اور ٹیکنالوجی کے بہتر اِستعمال پر زور دیا تاکہ شفافیت اور جوابدہی میں اِضافہ کیا جا سکے۔اُنہوں نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ اپنے فیلڈ دفاتر کے ذریعے ہر ماہ شکایات ازالے کیمپ منعقد کریں تاکہ استفادہ کنندگان سے براہ راست فیڈبیک حاصل کیا جا سکے اور بروقت مسائل کا حل یقینی بنایا جا سکے۔ اُنہوں نے عوامی بیداری مہمات کی اہمیت پر بھی زور دیا تاکہ اہل شہری اَپنی مراعات سے بخوبی واقف ہوں۔ دورانِ میٹنگ ہر محکمانہ سربراہ نے پاورپوائنٹ پرزنٹیشنوں کے ذریعے اَپنی کارکردگی کی رِپورٹ اور مستقبل کے لائحہ عمل پیش کئے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
وزیر صحت سکینہ اِیتو کا بدھل اور سرنکوٹ اسمبلی حلقوں میں شعبہ صحت کے منظرنامے کا جائزہ ماہر ڈاکٹروں کی کمی پر سخت اظہارِ تشویش
جموں
’’کلین جموں گرین جموں مہم‘‘ ہائی کورٹ نے جانی پور کمپلیکس میں شجرکاری مہم کا انعقاد کیا
جموں
ادھم پور میں بس الٹنے سے سات مسافر زخمی
جموں
صوبائی کمشنر جموں کاسالانہ بسوہلی میلہ کی تیاریوں کا جائزہ خطے کی بھرپور ثقافت، روایات اور آرٹ و دستکاری نمائش میں کمیونٹی کی شرکت پر زور
جموں

Related

جموں

۔ ₹ 2.39کروڑ ملازمت گھوٹالے میںجائیداد قرق | وصول شدہ ₹ 75لاکھ روپے 17متاثرین میں تقسیم

July 10, 2025
تازہ ترینجموں

جموں میں جعلی سیفائر ریکیٹ کا پردہ فاش: حیدرآباد متاثرہ کو 62 لاکھ روپے واپس: پولیس

July 9, 2025
تازہ ترینجموں

جموں میں چھ منشیات فروش گرفتار، ہیروئن ضبط: پولیس

July 8, 2025
جموں

لداخ میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ | شیوک روڈ پر پھنسے دو شہریوں کو بچا لیا گیا

July 8, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?