Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
افسانے

استعجاب افسانچہ

Mir Ajaz
Last updated: October 15, 2023 1:19 am
Mir Ajaz
Share
4 Min Read
SHARE

ثاقب شعبان

بشیر صاحب کو اپنے دوست کا کہا ہوا وہ جملہ بار بار ستا رہا تھا کہ ہماری بیٹیاں روز کسی نہ کسی درندے کا شکار ہوتی ہیں اور مفلسی انسان سے کس طرح کے کام کرواتی ہے۔ لیکن کئی دنوں سے وہ کام میں اتنا مصروف ہو گیا کہ یہ بات اس کے ذہن سے خارج ہوگئی۔ بشیر صاحب ایک ریستوران چلاتے تھے جس میں کشمیری وازوان تیار ہوتا تھا ، ہاں وہی وازوان جو شاہی پکوان کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ وہ ایک عمدہ باورچی تھا۔ وہ اپنے کام میں اتنا ماہر تھا کہ لوگ دوٗر دوٗر سے اس کے ہاتھ کا بنا ہوا وازوان چکھنے آتے تھےـ۔ بشیر کی دکان میں کلثوم کی ایک فوٹو لگی تھی جو ایک بڑے فریم میں قدرےخوبصورت طریقے سے مقید تھی ، اس لیے کہ وہ بشیر کی سب سے چھوٹی بیٹی تھی جس سے وہ بے حد محبت کرتا تھا۔ کلثوم اُنہیں پاپا کے بجائے ابوجی کہہ کر پکارتی تھی ۔ بشیر کے دو بیٹے بھی تھے جو کلثوم کی عمر سے چار سال بڑے تھے۔ کلثوم پندرہ برس کی ایک جوان لڑکی تھی وہ یہ نہ چاہتی تھی کہ اُس کے والد اپنے بیٹوں سے بھی پیار کا اظہار کرے ۔اس لیے وہ ہمیشہ بشیر صاحب سے کہتی کہ آپ صرف کلثوم کے ابوجی ہیں اور کسی کے نہیں ۔کتنی محبت تھی کلثوم کو ابوجی کے ساتھ ۔
ہر وقت ان کے گیت گاتی پھرتی ، جب بشیر صاحب صبح تڑکے دکان نکلنے کی تیار ی میں ہوتے ، تو کلثوم ہمیشہ اِسی ضد پر اڑی رہتی کہ ابو جی آپ کام پر نہ جائیں بلکہ مجھے کہیں گھومانے لے چلیں۔
اپنی لاڑلی بیٹی کا دل رکھنے کے لیے بشیر صاحب کلثوم سے یہ وعدہ کر کے جاتے کہ آنے والے جمعہ ہم دونوں ضرور پہلگام کی سیر کرنے نکلیں گے۔ لیکن بشیر صاحب کو اس بات کا علم نہ تھا کہ آنے والے جمعہ کے قبل ہی اس کو ایسی حقیقت سے آشنا ہونا پڑے گا جو دیکھتے ہی دیکھتے اسکی صفحۂ ہستی مٹا دیگی۔
بدھوار کا دن تھا جب بشیر دکان میں کسی کام میں مصروف تھا۔ اچانک ایک سفید لمبی داڑھی والا آدمی دکان کے اندر داخل ہوا اور اس کے ساتھ ایک کم سن لڑکی تھی۔جو کچھ اُلجھی اُلجھی سی معلوم ہو رہی تھی۔ جب بشیر صاحب ان کو کھانے کے لیے پوچھنے گیے تو اس کی نظر کم سن لڑکی پر پڑگئی۔ بشیر نےبڑے استعجابیہ انداز میں کہا کہ آپ کی بیٹی بالکل میری کلثوم جیسی ہے، یہ بچی میری کلثوم سے بہت ملتی جلتی ہے، ہائے الللہ کتنی پیاری ہے۔۔
وہ آدمی جواب میں دانت چٹکا کر کہتا ہے پیاری نہیں حضور یہ تو میری جان من ہے۔
بشیر صاحب شام کو دکان بند کر کے گھر پہنچتے ہی کلثوم کو سینے سے لگا کر زار و قطار رونے لگا۔
���
ہارون ،سرینگر، کشمیر

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
اسرائیلی بربریت جاری حملوں میں مزید 120 فلسطینی جاں بحق
بین الاقوامی
اقوامِ متحدہ کی مسئلہ فلسطین پر کانفرنس امریکہ کاممالک سے شرکت نہ کرنے پر زور
بین الاقوامی
لاس اینجلس میں احتجاج کرنے والے400 افراد گرفتار
بین الاقوامی
اسرائیل ایران پر حملے کیلئے پوری طرح تیار
بین الاقوامی

Related

ادب نامافسانے

افسانچے

May 31, 2025
ادب نامافسانے

بے موسم محبت افسانہ

May 31, 2025
ادب نامافسانے

قربانی افسانہ

May 31, 2025
ادب نامافسانے

آئینہ اور ہاشم افسانچہ

May 31, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?