کشتواڑ// جموں و کشمیررہبر تعلیم فورم کشتواڑ نے اسا تذہ کو بی ایل او ڈیوٹی سی مستثنیٰ قرار دینے پر وزیر تعلیم سید الطاف بخاری کے فیصلے کا خیر مقدم کیاہے ۔انہوں نے کہا کہ اسا تذہ کو بی ایل او ڈیوٹی سی مستثنیٰ قرار دینا ایک تاریخی فیصلہ ہے اور ایسا کرنے سے ان کے محکمہ میں یقینی طور پر ایک مثبت تبدیلی دیکھنے کو ملے گی۔انہوں نے کہا کہ تقریباً21000 سرکاری اساتذبوتھ لیول آفیسرز کے طور کام کرتے ہیں اور سال بھرنئے انتخابی کارڈز کی رجسٹریشن اور ووٹروں کی فہرست کو اپ ڈیٹ کرنے میں مصروف رہتے ہیں،جس کی وجہ سے سرکاری اسکولوں میں ماہرین تعلیم کے کلینڈر میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے ۔انہوںنے مزید کہا کہ اسکولوں میں داخلہ لینے کیلئے طالب علموں پر براہ راست اثر پڑتا ہے۔رہبر تعلیم فورم کشتواڑ کے جنرل سیکریٹری مشرف شابی شیخ نے کشمیر عظمیٰ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے اساتذہ صرف تعلیم پر توجہ مرکوز کریں گے جس کے ذریعے طلباء برادری کو فائدہ ملے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیرتعلیم الطاف بخاری نے دیگر کئی اہم فیصلے بھی لئے ہیں جن میں رہبر تعلیم کا سکریننگ ٹیسٹ کو التوامیں ڈالناقابل ذکر ہے ۔