جموں/ /تعلیم کے وزیر سید محمد الطاف بخاری نے قانون ساز اسمبلی میں کہا کہ حکومت نے ڈائریکٹ ریکروٹمنٹ کوٹہ کے تحت 2154 اسامیاں ایس ایس آر بی کو ریفر کی ہیں تا کہ انہیں تیز تر بنیادوں پرپُرکیا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں میں اساتذہ کی کمی دور کرنے کیلئے محکمہ نے مزید اسامیوں کی نشاندہی کی ہے جنہیں عنقریب ریفر کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری سکولوں میں تعلیمی معیار میں بہتری لانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ کئی اراکین کی طرف سے اساتذہ کو غیر تدریسی کاموں پر لگانے کے حوالے سے تشویش کے بارے میں وزیر موصوف نے کہا کہ انہوں نے یہ معاملہ جنرل ایڈمنسٹریشن کے ساتھ اٹھایا ہے تا کہ اساتذہ کو غیر تدریسی کاموں سے مستثنیٰ رکھا جا سکے ۔