سرینگر//20 مئی2018 ء کو اساتذہ کی اسامیوں کیلئے ایس ایس بی کی جانب سے لئے جانے والے امتحانات کے کئی مراکز تبدیل کئے گئے ہیں۔گورنمنٹ ایم پی ایم ایل ہائیر سکینڈری سکول باغ دلاور خان بابا ڈیمب سرینگر( سینٹر کوڈ8113 ) کو کشمیر یونیورسٹی منتقل کیا گیا ہے۔ اسی طرح گورنمنٹ ڈگری کالج پلوڑہ جموں جو پہلے اولڈ انجنیئرنگ کالج نزدیک کامرس کالج کام کرتا تھا جموں(سینٹر کوڈ9022 ) کا نیا پتہ گورنمنٹ ڈگری کالج پلوڑہ مسری والا جموں ہے۔اسی طرح پبلک ہائی سکول بارہ مولہ میں قائم سینٹر( کوڈ8302 ) کو گورنمنٹ خواتین کالج بارہ مولہ منتقل کیا گیا ہے جب کہ این آئی ای ایل آئی ٹی رنگریٹ بڈگام سینٹرکوڈ(8210 ) کو برائیٹ ہاریزن ہائیر سکینڈری سکول ہمہامہ بڈگام منتقل کیا گیا ہے۔ اُمید واروں سے کہا گیا ہے کہ وہ مزید تفصیل کے لئے ایس ایس بی کی ویب سائٹ لاگ ان کرسکتے ہیں۔