یواین آئی
نئی دہلی//ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوئیف نے منگل کو وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی اور اس دوران دونوں رہنماں نے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کا جائزہ لیا۔وزیر اعظم کے دفتر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو صدر مرزییوئیف کا ٹیلی فون آیا۔انہوں نے کہا کہ ازبکستان کے صدر نے ہندوستان کے آنے والے 79ویں یوم آزادی کے موقع پر وزیر اعظم اور ہندوستانی عوام کو اپنی دلی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔بات چیت کے دوران دونوں رہنماں نے دو طرفہ تعاون کے کئی اہم شعبوں میں پیش رفت کا جائزہ لیا، جن میں تجارت، رابطے، صحت، ٹیکنالوجی اور عوام سے عوام کے تعلقات شامل ہیں۔انہوں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا اور ہندوستان اور وسطی ایشیا کے درمیان صدیوں پرانے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
دونوں رہنماں نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔واضح رہے کہ مسٹر مودی گزشتہ ہفتے سے مسلسل مختلف ممالک کے سربراہان سے بات کر رہے ہیں۔ انہوں نے برازیل، روس اور یوکرین کے سربراہان حکومت سے بات کی ہے۔