جموں//بین الاقوامی سرحد کے قریب ہیرا نگر سیکٹر میںواقع گائوں جبوال میں آتش گیر مادہ دھماکہ میں ایک غیر ریاستی شہری ہلاک جب کہ 7دیگر زخمی ہو گئے ۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ واقع جموں سے 45کلو میٹر دور زیرو لائن پر جمعہ کی صبح 11:30بجے اس وقت پیش آیا جب ایک کھیت میں کام کے دوران مارٹر شل زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا۔ یہ شل پاکستان کی طرف سے آر پار فائرنگ کے دوران داغا گیا تھا جو زمیں میں دھنس کر پھٹنے سے رہ گیا تھا۔کھیت میں کھدائی کے دوران دھماکے سے مہلوک کی شناخت30سالہ بٹو ولد چھترومل ساکن بہار کے طور پر کی گئی جب کہ زخمیوں میں ریشی دیو (22) ولد روی ریشی، مکیش کمار منڈل (22) ولد سدانند منڈل، کیرتی منڈل (45)ولد ہبو لال ، پردیپ منڈ (19) ولد چتر منڈل، ببلو (22)ولد ہری لال، بچن لال (52)ولد برج لال اور چندن(27)ولد شوا منڈل ساکنان بہار کے طور پر کی گئی ہے۔