ارنیا سیکٹر میں گولہ باری، بی ایس ایف کانسٹیبل ہلاک

Kashmir Uzma News Desk
3 Min Read
جموں//جموں کے آر ایس پورہ  ارنیا سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات پاکستانی فوج کی فائرنگ سے سرحدی حفاظتی فورس (بی ایس ایف) کا ایک کانسٹیبلہلاک ہوا ۔ مہلوک کانسٹیبل کی شناخت برجندر بہادر سنگھ ساکنہ ضلع بلیا ، ریاست اترپردیش کے بطور کی گئی ۔ بی ایس ایف ترجمان نے بتایا ’رات کے دو بجے پاکستان کی طرف سے بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ شروع کیا گیا، جس کے نتیجے میں سرحد پر لگی باڑ کے نذدیک ڈیوٹی پر مامور کانسٹیبل برجندر بہادر شدید طور پر زخمی ہوا‘۔ انہوں نے بتایا ’برجندر بہادر کو پیٹ میں گولی لگی تھی اور وہ طبی مرکز پہنچائے جانے سے قبل ہی دم توڑ گیا‘۔ بی ایس ایف ترجمان نے بتایا کہ طرفین کے مابین گولیوں کا تبادلہ نصف شب سے جمعہ کی صبح تک جاری رہا۔ انہوں نے بتایا کہ بی ایس ایف اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں پاکستانی رینجرز کے دو اہلکار جاں بحق ہوئے۔ ایک رپورٹ کے مطابق ارنیا سیکٹر میں ہند پاک افواج کے درمیان ہونے والی گولہ باری سے ایک عام شہری زخمی ہوگیا ہے ۔ اس دوران جموں وکشمیر پولیس نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ میں لکھا ’پاکستان کی جانب سے گذشتہ رات نکووال، بدھوار، بولے چک، ایس ایچ بہ اور شہناز ارنیا سیکٹر میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی۔ اس میں بی ایس ایف کا ایک جوان ہلاک جبکہ ایک عام شہری زخمی ہوا‘۔اس دوران بی ایس ایف نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ گذشتہ روز جموں سرحد اور پونچھ سیکڑوں میں بی ایس ایف کے 3اہلکار زخمی ہوئے۔
 
 
 

پاکستانی فوج کو موثرجواب دینے کا حکم

نیوز ڈیسک
 
 راولپنڈی// کورکمانڈر راولپنڈی نے ایل او سی پر تعینات پاک فوج کے جوانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ معصوم شہریوں کے خلاف بھارتی جارحیت کا موثر جواب دیں۔آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق کورکمانڈرراولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور بھارتی فائرنگ سے متاثرہ علاقے کا جائزہ لیا۔ کورکمانڈرراولپنڈی نے پاک فوج کے جوانوں کوہدایت کی کہ وہ معصوم شہریوں کے خلاف بھارتی جارحیت کا موثرجواب دے۔
 

 

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *