ارنیا سیکٹر میں کشیدگی برقرار

Kashmir Uzma News Desk
2 Min Read
جموں//ہندو پاک بین الاقوامی سرحد پر ارنیا سیکٹر میں تمام تعلیمی ادارے بند کئے گئے ہیں ۔دفاعی ترجمان  کے مطابق پاکستانی رینجروں ارنیا سب سیکٹر میں بھارتی فوج کی10چوکیوں اور 10دیہات کو نشانہ بناتے ہوئے خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ کرنے کے علاوہ81ایم ایم کی شدید مارٹر شلنگ ،تاہم جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کا بھر پور جواب دیا جارہا ہے ۔یاد رہے کہ گزشتہ4روز کے دوران طرفین کے مابین گولہ باری کے تبادلے میں ایک خاتون اور ایک بی ایس ایف اہلکار ہلاک اور6عام شہری زخمی ہوئے ہیں ۔ارنیا سیکٹر میں سوموار کو مسلسل چوتھے روز بھی گولہ کی بارش ہوئی ۔ دونوں ممالک کی افواج نے ایکدوسرے کے خلاف خود ہتھیاروں سے فائرنگ کرنے علاوہ81ایم ایم کے ماٹر گولے داغے اور یہ سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا ۔دفاعی ترجمان کے مطابق اتوار کی شب پاکستانی رینجروں نے ارنیا سب سیکٹر میں فائرنگ اور ماٹر شلنگ شروع کی ،جو وقفے وقفے سے سوموار کی صبح5بجے تک جاری رہی ۔ان کا کہناتھا کہ بھارتی فوج نے پاکستانی فوج کی جانب سے کی گئی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا بھر پور جواب دیا ۔اس دوران سرحدی کشیدگی ،فائرنگ اور مارٹر شلنگ کے باعث ارنیا سیکٹر میں احتیاطی طور پر تعلیمی ادارے سوموار کو بند رہے۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *