ارناس// زون ارناس کے گورنمنٹ مڈل سکول شنوگ میں سوچھ بھارت ابھیان کے سلسلے میں ایک ریلی کااہتمام کیا گیاجو کہ گورنمنٹ مڈل سکول شنوگ سے شروع ہوکرتحصیل ہیڈکوارٹر تھرو میں اختتام پذیر ہوئی۔ جس میں بچوں، والدین اور اساتذہ نے شرکت کی اس ریلی کا اہم مقصد عوام کو سوچھ بھارت ابھیان کے بارے میں جانکاری فراہم کرنا تھا۔ اس ریلی میں شامل لوگ’’بدل رہا ہندوستان‘‘ آدمی روٹی کھائیں گے گھر گھر صفائی لائیں گے ، کے فلک شگاف نعرے بلند کررہے تھے ۔ تحصیل صدر مقام پر ہیڈ ماسٹر بلونت سنگھ نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کیا اور سوچھ بھارت ابھیان کے اغراض ومقاصد بیان کئے ۔ دریں اثناء گورنمنٹ پرائمری سکول ڈونگا نے اس ریلی میں شرکت کی جن اساتذہ واستانیوں نے اس ریلی میں شرکت کی ان میں شوکت علی، مہر النساء، شبنم کوثر اورشنکر سنگھ شامل ہیں۔