ارناس//دھر ماڑی سے مسلوٹ جا رہی ایک بغیر نمبر کے ٹا ٹا بلیرو گاڑی ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو کر مسلوٹ کے مقام پر سڑک سے فسل کر 25فٹ دور جا گری جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا اور ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ۔ایس ایچ او ارناس جاوید لون نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ زخمی شخص کی پہچان شکیل احمد ولد بشیر احمد ساکن مسلوٹ کے طور سے ہوئی ہے اور اسے فوری طور سے پی ایچ سی دھر ماڑی منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کا علاج ہو رہا ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس سلسلہ میں ایک کیس پولیس سٹیشن ارناس میں Fir no.21/2016 u/s 279/337 کے تحت درج کیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے