حیدرآباد//مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، نیشنل سروس اسکیم (این ایس ایس) سیل کے زیر اہتمام 5 جون 2018 کو عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر اسکول آف ماس کمیونکیشن اینڈ جرنلزم میں پوسٹر نمائش کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ ڈاکٹر محمد فریاد، پروگرام کو آرڈینیٹر ، سیل نے بتایا کہ یہ پوسٹر این ایس ایس والینٹرس نے تیار کیے ہیں۔ پروفیسر شکیل احمد، پرو وائس چانسلر اس نمائش کا افتتاح کریں گے۔ اس نمائش کا مقصد ماحولیات کے متعلق شعور بیدار کرنا ہے۔ واضح رہے کہ اس سال ہندوستان عالمی یوم ماحولیات کا میزبان ہے۔